مواد پر جائیں
Quran Maqasid

حَسَنَة

قرآن میں حسنة

معنی: بھلائی

حسنة قرآن کی 17 سورتوں کی 30 آیات میں 31 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
31
آیات
30
سورتیں
17
مادّہ
ح س ن

حَسَنَة

اسم · 31 بار

معنی: بھلائی · دوسرے تراجم: نیکی, اچھی, نیکی کو, خوشحالی کو

قرآن میں صورتیں

  • حَسَنَةً ×17
  • ٱلْحَسَنَةَ ×6
  • بِٱلْحَسَنَةِ ×5
  • بِٱلْحَسَنَٰتِ ×1
  • ٱلْحَسَنَٰتِ ×1
  • حَسَنَٰتٍ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحسن: عبارة عن كل مبهج مرغوب فيه، وذلك ثلاثة أضرب:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وحسن مآب﴾ [الرعد: 29] الحسن هو الشيء المبهج من ينظر إليه، والمرغوب فيه، وذلك إما من جهة العقل أو الشرع أو الهوى أو الحس. وقوله: ﴿آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة﴾ [البقرة: 201] هي النعمة، سميت بذلك لأنها تبهج صاحبها ويرغب فيها، والسيئة تضادها، وهما من أسماء الأجناس المشتملة على أنواع، فيفسران في كل…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح س ن پر مکمل اندراجات

حسنة والی آیات

30 میں سے آیات 1–20

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بعضے ایسے ہیں کہ دعا کرتے ہیں کہ پروردگار ہم کو دنیا میں بھی نعمت عطا فرما اور آخرت میں بھی نعمت بخشیو اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھیو

    سورہ بقرہ، آیت 2:201
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تمہیں آسودگی حاصل ہو تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر رنج پہنچے تو خوش ہوتے ہیں اور اگر تم تکلیفوں کی برداشت اور (ان سے) کنارہ کشی کرتے رہو گے تو ان کا فریب تمھیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکے گا یہ جو کچھ کرتے ہیں خدا اس پر احاطہ کیے ہوئے ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:120
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا کسی کی ذرا بھی حق تلفی نہیں کرتا اور اگر نیکی (کی) ہوگی تو اس کو دوچند کردے گا اور اپنے ہاں سے اجرعظیم بخشے گا

    سورہ نساء، آیت 4:40
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے جہاد سے ڈرنے والو) تم کہیں رہو موت تو تمہیں آ کر رہے گی خواہ بڑے بڑے محلوں میں رہو اور ان لوگوں کو اگر کوئی فائدہ پہنچتا ہے تو کہتے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر کوئی گزند پہنچتا ہے تو (اے محمدﷺ تم سے) کہتے ہیں کہ یہ گزند آپ کی وجہ سے (ہمیں پہنچا) ہے کہہ دو کہ (رنج وراحت) سب الله ہی کی طرف سے ہے ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ بات بھی نہیں سمجھ سکتے

    سورہ نساء، آیت 4:78
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے (آدم زاد) تجھ کو جو فائدہ پہنچے وہ خدا کی طرف سے ہے اور جو نقصان پہنچے وہ تیری ہی (شامت اعمال) کی وجہ سے ہے اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو لوگوں (کی ہدایت) کے لئے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے اور (اس بات کا) خدا ہی گواہ کافی ہے

    سورہ نساء، آیت 4:79
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو شخص نیک بات کی سفارش کرے تو اس کو اس (کے ثواب) میں سے حصہ ملے گا اور جو بری بات کی سفارش کرے اس کو اس (کے عذاب) میں سے حصہ ملے گا اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:85
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو کوئی (خدا کے حضور) نیکی لے کر آئے گا اس کو ویسی دس نیکیاں ملیں گی اور جو برائی لائے گا اسے سزا ویسے ہی ملے گی اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

    سورہ انعام، آیت 6:160
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہم نے تکلیف کو آسودگی سے بدل دیا یہاں تک کہ (مال واولاد میں) زیادہ ہوگئے تو کہنے لگے کہ اس طرح کا رنج وراحت ہمارے بڑوں کو بھی پہنچتا رہا ہے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑلیا اور وہ (اپنے حال میں) بےخبر تھے

    سورہ اعراف، آیت 7:95
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو جب ان کو آسائش حاصل ہوتی تو کہتے کہ ہم اس کے مستحق ہیں۔ اور اگر سختی پہنچتی تو موسیٰ اور ان کے رفیقوں کی بدشگونی بتاتے۔ دیکھو ان کی بدشگونی خدا کے ہاں مقرر ہے لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے

    سورہ اعراف، آیت 7:131
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہمارے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی لکھ دے اور آخرت میں بھی۔ ہم تیری طرف رجوع ہوچکے۔ فرمایا کہ جو میرا عذاب ہے اسے تو جس پر چاہتا ہوں نازل کرتا ہوں اور جو میری رحمت ہے وہ ہر چیز کو شامل ہے۔ میں اس کو ان لوگوں کے لیے لکھ دوں گا جو پرہیزگاری کرتے اور زکوٰة دیتے اور ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں

    سورہ اعراف، آیت 7:156
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ان کو جماعت جماعت کرکے ملک میں منتشر کر دیا۔ بعض ان میں سے نیکوکار ہیں اور بعض اور طرح کے (یعنی بدکار) اور ہم آسائشوں، تکلیفوں (دونوں) سے ان کی آزمائش کرتے رہے تاکہ (ہماری طرف) رجوع کریں

    سورہ اعراف، آیت 7:168
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر) اگر تم کو آسائش حاصل ہوتی ہے تو ان کو بری لگتی ہے۔ اور کوئی مشکل پڑتی ہے تو کہتے کہ ہم نے اپنا کام پہلے ہیں (درست) کر لیا تھا اور خوشیاں مناتے لوٹ جاتے ہیں

    سورہ توبہ، آیت 9:50
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور دن کے دونوں سروں (یعنی صبح اور شام کے اوقات میں) اور رات کی چند (پہلی) ساعات میں نماز پڑھا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ نیکیاں گناہوں کو دور کر دیتی ہیں۔ یہ ان کے لیے نصیحت ہے جو نصیحت قبول کرنے والے ہیں

    سورہ ہود، آیت 11:114
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ لوگ بھلائی سے پہلے تم سے برائی کے جلد خواستگار یعنی (طالب عذاب) ہیں حالانکہ ان سے پہلے عذاب (واقع) ہوچکے ہیں اور تمہارا پروردگار لوگوں کو باوجود ان کی بےانصافیوں کے معاف کرنے والا ہے۔ اور بےشک تمہارا پروردگار سخت عذاب دینے والا ہے

    سورہ رعد، آیت 13:6
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے (مصائب پر) صبر کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے برائی دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے

    سورہ رعد، آیت 13:22
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (جب) پرہیزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے۔ تو کہتے ہیں کہ بہترین (کلام) ۔ جو لوگ نیکوکار ہیں ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے۔ اور آخرت کا گھر تو بہت ہی اچھا ہے۔ اور پرہیز گاروں کا گھر بہت خوب ہے

    سورہ نحل، آیت 16:30
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن لوگوں نے ظلم سہنے کے بعد خدا کے لیے وطن چھوڑا ہم ان کو دنیا میں اچھا ٹھکانا دیں گے۔ اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے۔ کاش وہ (اسے) جانتے

    سورہ نحل، آیت 16:41
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ان کو دنیا میں بھی خوبی دی تھی۔ اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے

    سورہ نحل، آیت 16:122
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر) لوگوں کو دانش اور نیک نصیحت سے اپنے پروردگار کے رستے کی طرف بلاؤ۔ اور بہت ہی اچھے طریق سے ان سے مناظرہ کرو۔ جو اس کے رستے سے بھٹک گیا تمہارا پروردگار اسے بھی خوب جانتا ہے اور جو رستے پر چلنے والے ہیں ان سے بھی خوب واقف ہے

    سورہ نحل، آیت 16:125
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھے کام کئے تو ایسے لوگوں کے گناہوں کو خدا نیکیوں سے بدل دے گا۔ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ فرقان، آیت 25:70