تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جہاں سختی دور ہوئی ، منعم حقیقی کو بھلا بیٹھے ۔ اور نہایت بے حیائی سے خدائی کے حصے بخرے کرنے لگے ۔ شرم نہ آئی کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے عاجز ہو کر کسے پکار رہے تھے ۔ نہ محسن حقیقی کا احسان مانا نہ یہ اندیشہ کیا کہ ناشکری کی سزا میں پکڑے جائیں گے ، یا کم از کم کفران نعمت سلب نعمت کا موجب ہو جائے گا۔ گویا خدائے وحدہٗ لاشریک لہٗ نے جو انعام فرمایا تھا بالکل اس کے انکار پر تل گئے ۔ بہتر ہے ، چند روز کی انہیں مہلت دی…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں