مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 67

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن ثمرات النخيل والاعناب تتخذون منه سكرا ورزقا حسنا ان في ذلك لاية لقوم يعقلون

اور کھجور اور انگور کے میووں سے بھی (تم پینے کی چیزیں تیار کرتے ہو کہ ان سے شراب بناتے ہو) اور عمدہ رزق (کھاتے ہو) جو لوگ سمجھ رکھتے ہیں ان کے لیے ان (چیزوں) میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 67
  • پارہ 14
  • صفحہ 274

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان میووں سے نشہ لانے والی شراب کشید کرتے ہو۔ اور کھانے پینے کی دوسری عمدہ چیزیں مثلاً شربت ، نبیذ، سرکہ اور خشک خرما یا کشمش وغیرہ ان سے حاصل کرتے ہو۔ (تنبیہ) یہ آیت مکی ہے شراب مکہ میں حرام نہ ہوئی تھی پینے والے اس وقت تک بے تکلف پیتے تھے ۔ ہجرت کے بعد حرام ہوئی۔ پھر کسی مسلمان نے ہاتھ نہیں لگایا ۔ تاہم اس مکی آیت میں بھی "سکرًا" کے بعد وَرِزْقًا حَسَنًا فرما کر متنبہ فرما دیا کہ جو چیز آئندہ حرام ہونے والی ہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِناور سےwamin
  2. ثَمَرَٰتِپھلوں میںthamarāti
  3. ٱلنَّخِيلِکھجور کےl-nakhīli
  4. وَٱلْأَعْنَـٰبِاور انگور سےwal-aʿnābi
  5. تَتَّخِذُونَتم بنا لیتے ہوtattakhidhūna
  6. مِنْهُاس سےmin'hu
  7. سَكَرًۭانشہ آور چیزsakaran
  8. وَرِزْقًااور رزقwariz'qan
  9. حَسَنًا ۗاچھاḥasanan
  10. إِنَّبیشکinna
  11. فِىمیںfī
  12. ذَٰلِكَاس (میں)dhālika
  13. لَـَٔايَةًۭالبتہ ایک نشانی ہےlaāyatan
  14. لِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawmin
  15. يَعْقِلُونَجو عقل رکھتی ہوyaʿqilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں