تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اونٹ ، گائے ، بھینس وغیرہ جانور جو گھاس چارہ کھاتے ہیں ۔ وہ پیٹ میں پہنچ کر تین چیزوں کی طرف مستمیل ہو جاتا ہے ۔ قدرت نے ان حیوانات کے جسم کے اندرونی حصہ میں ایسی مشین لگا دی ہے جو غذا کے کچھ اجزاء کو تحلیل کر کے فضلہ (گوبر) کی شکل میں باہر پھینک دیتی ہے اور کچھ اجزاء کو خون بنا کر عروق میں پھیلا دیتی ہے جو ان کی حیات و بقا کا سبب بنتا ہے۔ اور اسی مادہ میں سے جس کے بعض اجزاء گوبر اور بعض خون بن گئے ان دو گندی…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں