نَخِيل
اسم · 7 بارمعنی: کھجوروں · دوسرے تراجم: اور کھجور کے درخت, کھجور کے
قرآن میں صورتیں
- نَّخِيلٍ ×4
- وَنَخِيلٌ ×1
- وَٱلنَّخِيلَ ×1
- ٱلنَّخِيلِ ×1
نَخِيل
معنی: کھجوروں
نخيل قرآن کی 6 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: کھجوروں · دوسرے تراجم: اور کھجور کے درخت, کھجور کے
النخل معروف، وقد يستعمل في الواحد والجمع. قال تعالى: كأنهم أعجاز نخل منقعر
قوله تعالى: ﴿والنخل﴾ [ق: 10] النخل معروف. وهو اسم جنس يفرق بين واحده وجمعه بالتاء. ويذكر ويؤنث. فمن التذكير قوله ﴿أعجاز نخل منقعر﴾ [القمر: 20] ومن التأنيث ﴿أعجاز نخل خاوية﴾ [الحاقة: 7] ويجمع على نخيل أيضا. ولكرمها عندهم اشتقوا من لفظها ما يدل على اصطفاء الشيء. يقال: نخلت الشيء وانتخلته. ومنه: نخل الدقيق.
7 میں سے آیات 1–7
بھلا تم میں کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو جس میں نہریں بہہ رہی ہوں اور اس میں اس کے لئے ہر قسم کے میوے موجود ہوں اور اسے بڑھاپا آپکڑے اور اس کے ننھے ننھے بچے بھی ہوں۔ تو (ناگہاں) اس باغ پر آگ کا بھرا ہوا بگولا چلے اور وہ جل کر (راکھ کا ڈھیر ہو) جائے۔ اس طرح خدا تم سے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سوچو (اور سمجھو)
سورہ بقرہ، آیت 2:266اور زمین میں کئی طرح کے قطعات ہیں۔ ایک دوسرے سے ملے ہوئے اور انگور کے باغ اور کھیتی اور کھجور کے درخت۔ بعض کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں اور بعض کی اتنی نہیں ہوتیں (باوجود یہ کہ) پانی سب کو ایک ہی ملتا ہے۔ اور ہم بعض میوؤں کو بعض پر لذت میں فضیلت دیتے ہیں۔ اس میں سمجھنے والوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں
سورہ رعد، آیت 13:4اسی پانی سے وہ تمہارے لیے کھیتی اور زیتون اور کھجور اور انگور (اور بےشمار درخت) اُگاتا ہے۔ اور ہر طرح کے پھل (پیدا کرتا ہے) غور کرنے والوں کے لیے اس میں (قدرتِ خدا کی بڑی) نشانی ہے
سورہ نحل، آیت 16:11اور کھجور اور انگور کے میووں سے بھی (تم پینے کی چیزیں تیار کرتے ہو کہ ان سے شراب بناتے ہو) اور عمدہ رزق (کھاتے ہو) جو لوگ سمجھ رکھتے ہیں ان کے لیے ان (چیزوں) میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے
سورہ نحل، آیت 16:67یا تمہارا کھجوروں اور انگوروں کا کوئی باغ ہو اور اس کے بیچ میں نہریں بہا نکالو
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:91پھر ہم نے اس سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغ بنائے، ان میں تمہارے لئے بہت سے میوے پیدا ہوتے ہیں۔ اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو
سورہ مومنون، آیت 23:19اور اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس میں چشمے جاری کردیئے
سورہ یٰسین، آیت 36:34