تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ساری مخلوق یکساں نہ ہوئی۔ ایک آدمی کا حال دوسرے سے بے انتہا مختلف ہوا۔ سب چیزیں ایک سطح مستوی پر کھڑی نہیں کی گئیں۔ اس کا بھید اور ہر ایک کی پوشیدہ استعداد اور مخفی حالت کا علم خدا ہی کے پاس ہے۔ چنانچہ وہ اپنے علم محیط کے موافق قیامت میں ہر ایک کے ساتھ جداگانہ معاملہ کرے گا۔ اور مختلف احوال پر مختلف نتائج مرتب فرمائے گا۔ یعنی قیامت کے آنے کو مستبعد مت سمجھو ، خدا کے آگے کوئی چیز مشکل نہیں تمام لوگوں کو جب…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں