مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 78

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والله اخرجكم من بطون امهاتكم لا تعلمون شيئا وجعل لكم السمع والابصار والافئدة لعلكم تشكرون

اور خدا ہی نے تم کو تمہاری ماؤں کے شکم سے پیدا کیا کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے۔ اور اس نے تم کو کان اور آنکھیں اور دل (اور اُن کے علاوہ اور) اعضا بخشے تاکہ تم شکر کرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 78
  • پارہ 14
  • صفحہ 275

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی پیدائش کے وقت تم کچھ جانتے اور سمجھتے نہ تھے ، خدا تعالیٰ نےعلم کے ذرائع اور سمجھنے والے دل تم کو دیے۔ جو بذات خود بھی بڑی نعمتیں ہیں اور لاکھوں نعمتوں سے متمتع ہونے کے وسائل ہیں ۔ اگر آنکھ ، کان عقل وغیرہ نہ ہو تو ساری ترقیات کا دروازہ ہی بند ہو جائے ۔ جوں جوں آدمی کا بچہ بڑا ہوتا ہے اس کی علمی و عملی قوتیں بتدریج بڑھتی جاتی ہیں۔ اس کی شکرگذاری یہ تھی کہ ان قوتوں کو مولیٰ کی طاعت میں خرچ کرتے ، اور حق شناسی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  2. أَخْرَجَكُماس نے نکالا تم کوakhrajakum
  3. مِّنۢسےmin
  4. بُطُونِپیٹوںbuṭūni
  5. أُمَّهَـٰتِكُمْتمہاری ماؤں کےummahātikum
  6. لَانہیںlā
  7. تَعْلَمُونَتم جانتے تھےtaʿlamūna
  8. شَيْـًۭٔاکچھ بھیshayan
  9. وَجَعَلَاور اس نے بنائےwajaʿala
  10. لَكُمُتمہارے لیےlakumu
  11. ٱلسَّمْعَکانl-samʿa
  12. وَٱلْأَبْصَـٰرَاور آنکھیںwal-abṣāra
  13. وَٱلْأَفْـِٔدَةَ ۙاور دلwal-afidata
  14. لَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  15. تَشْكُرُونَشکر گزار بنوtashkurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں