مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 76

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وضرب الله مثلا رجلين احدهما ابكم لا يقدر على شيء وهو كل على مولاه اينما يوجهه لا يات بخير هل يستوي هو ومن يامر بالعدل وهو على صراط مستقيم

اور خدا ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ دو آدمی ہیں ایک اُن میں سے گونگا (اور دوسرے کی ملک) ہے (بےاختیار وناتوان) کہ کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا۔ اور اپنے مالک کو دوبھر ہو رہا ہے وہ جہاں اُسے بھیجتا ہے (خیر سے کبھی) بھلائی نہیں لاتا۔ کیا ایسا (گونگا بہرا) اور وہ شخص جو (سنتا بولتا اور) لوگوں کو انصاف کرنے کا حکم دیتا ہے اور خود سیدھے راستے پر چل رہا ہے دونوں برابر ہیں؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 76
  • پارہ 14
  • صفحہ 275

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

گونگا ہے تو لازمی طور پر بہرا بھی ہو گا۔ گویا نہ اپنی کہہ سکے نہ دوسرے کی سن سکے۔ کیونکہ نہ حواس رکھتا ہے نہ عقل ، اور اپاہج ہے جو چل پھر بھی نہیں سکتا۔ یعنی مالک کے کسی کام کا نہیں ۔ جدھر اسے بھیجنا چاہے یا متوجہ کرے کچھ بھلائی اور فلاح نہ پہنچا سکے۔ یعنی خود سیدھی راہ پر قائم رہ کر دوسروں کو بھی اعتدال و انصاف کے راستہ پر لے جا رہا ہے ۔ جب یہ دونوں شخص برابر نہیں ہو سکتے تو ایک خود تراشیدہ پتھر کی مورتی کو (العیاذ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَضَرَبَاور بیان کیwaḍaraba
  2. ٱللَّهُاللہ تعالیٰ نےl-lahu
  3. مَثَلًۭاایک مثالmathalan
  4. رَّجُلَيْنِدو آدمیوں کیrajulayni
  5. أَحَدُهُمَآان دونوں میں سے ایکaḥaduhumā
  6. أَبْكَمُگونگا ہےabkamu
  7. لَانہیںlā
  8. يَقْدِرُقدرت رکھتاyaqdiru
  9. عَلَىٰپرʿalā
  10. شَىْءٍۢکسی چیز پرshayin
  11. وَهُوَاور وہwahuwa
  12. كَلٌّبوجھ ہےkallun
  13. عَلَىٰپرʿalā
  14. مَوْلَىٰهُاپنے آقا پرmawlāhu
  15. أَيْنَمَاجہاں کہیںaynamā
  16. يُوَجِّههُّوہ بھیجتا ہے اس کوyuwajjihhu
  17. لَانہیںlā
  18. يَأْتِلاتاyati
  19. بِخَيْرٍ ۖکوئی بھلائیbikhayrin
  20. هَلْکیاhal
  21. يَسْتَوِىبرابر ہوسکتا ہےyastawī
  22. هُوَوہhuwa
  23. وَمَناور وہ جوwaman
  24. يَأْمُرُحکم دیتا ہےyamuru
  25. بِٱلْعَدْلِ ۙانصاف کاbil-ʿadli
  26. وَهُوَاور وہwahuwa
  27. عَلَىٰپرʿalā
  28. صِرَٰطٍۢراستے پرṣirāṭin
  29. مُّسْتَقِيمٍۢسیدھےmus'taqīmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں