مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 89

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويوم نبعث في كل امة شهيدا عليهم من انفسهم وجئنا بك شهيدا على هؤلاء ونزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء وهدى ورحمة وبشرى للمسلمين

اور (اس دن کو یاد کرو) جس دن ہم ہر اُمت میں سے خود اُن پر گواہ کھڑے کریں گے۔ اور (اے پیغمبر) تم کو ان لوگوں پر گواہ لائیں گے۔ اور ہم نے تم پر (ایسی) کتاب نازل کی ہے کہ (اس میں) ہر چیز کا بیان (مفصل) ہے اور مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 89
  • پارہ 14
  • صفحہ 277

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی وہ ہولناک دن یاد رکھنے کےقابل ہے جب ہر ایک پیغمبر اپنی امت کے معاملات کے متعلق بارگاہ احدیت میں بیان دے گا اور آپ (نبی ﷺ) اس امت کی حالت بتلائیں گے ۔ بلکہ بعض مفسرین کے قول کے موافق آپ ان تمام شہداء کے لئے شہادت دیں گے ۔ کہ بیشک انہوں نےاپنا فرض منصبی بخوبی ادا کیا۔ حدیث میں آیا ہے کہ امت کے اعمال ہر روز حضور ﷺ کے روبرو پیش کئے جاتے ہیں آپ اعمال خیر کو دیکھ کر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور بد اعمالیوں پر مطلع ہو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَوْمَاور جس دنwayawma
  2. نَبْعَثُہم اٹھائیں گےnabʿathu
  3. فِىمیںfī
  4. كُلِّہرkulli
  5. أُمَّةٍۢامت میںummatin
  6. شَهِيدًاایک گواہshahīdan
  7. عَلَيْهِمان پرʿalayhim
  8. مِّنْکےmin
  9. أَنفُسِهِمْ ۖان کے نفسوں میں سےanfusihim
  10. وَجِئْنَااور ہم لائیں گےwaji'nā
  11. بِكَآپ کوbika
  12. شَهِيدًاگواہshahīdan
  13. عَلَىٰپرʿalā
  14. هَـٰٓؤُلَآءِ ۚان لوگوں (پر)hāulāi
  15. وَنَزَّلْنَااور نازل کی ہم نےwanazzalnā
  16. عَلَيْكَآپ پرʿalayka
  17. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  18. تِبْيَـٰنًۭاکھول کر بیان کرنے والیtib'yānan
  19. لِّكُلِّواسطے ہرlikulli
  20. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  21. وَهُدًۭىاور ہدایتwahudan
  22. وَرَحْمَةًۭاور رحمتwaraḥmatan
  23. وَبُشْرَىٰاور خوشخبریwabush'rā
  24. لِلْمُسْلِمِينَمسلمانوں کے لیےlil'mus'limīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں