مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن اراد الاخرة وسعى لها سعيها وهو مؤمن فاولئك كان سعيهم مشكورا

اور جو شخص آخرت کا خواستگار ہوا اور اس میں اتنی کوشش کرے جتنی اسے لائق ہے اور وہ مومن بھی ہو تو ایسے ہی لوگوں کی کوشش ٹھکانے لگتی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 19
  • پارہ 15
  • صفحہ 284

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس کے دل میں ایمان و یقین موجود ہو اور نیک نیتی سے خدا کی خوشنودی اور ثواب اخروی کی خاطر پیغمبر کے بتلائے ہوئے راستہ پر عملی دوڑ دھوپ کرے ، اس کی کوشش ہر گز ضائع ہونے والی نہیں ۔ یقینًا بارگاہ احدیت میں حسن قبول سے سرفراز ہو کر رہے گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَنْاور جوwaman
  2. أَرَادَچاہتا ہےarāda
  3. ٱلْـَٔاخِرَةَآخرت کوl-ākhirata
  4. وَسَعَىٰاور کوشش کرےwasaʿā
  5. لَهَااس کے لئےlahā
  6. سَعْيَهَاکوشش اس کیsaʿyahā
  7. وَهُوَاور وہwahuwa
  8. مُؤْمِنٌۭمومن ہوmu'minun
  9. فَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگfa-ulāika
  10. كَانَہےkāna
  11. سَعْيُهُمان کی کوششsaʿyuhum
  12. مَّشْكُورًۭاقابل قدرmashkūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں