سَعْي
اسم · 10 بارمعنی: ان کی کوشش · دوسرے تراجم: تمہاری کوشش, دوڑتے ہوئے, کوشش اس کی, اس کی کوشش کی
قرآن میں صورتیں
- سَعْيُهُم ×2
- سَعْيُكُم ×2
- سَعْيًا ×1
- سَعْيَهَا ×1
- لِسَعْيِهِۦ ×1
- ٱلسَّعْىَ ×1
- سَعْيَهُۥ ×1
- لِّسَعْيِهَا ×1
سَعْي
معنی: ان کی کوشش
سعي قرآن کی 9 سورتوں کی 9 آیات میں 10 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ان کی کوشش · دوسرے تراجم: تمہاری کوشش, دوڑتے ہوئے, کوشش اس کی, اس کی کوشش کی
السعي: المشي السريع، وهو دون العدو، ويستعمل للجد في الأمر، خيرا كان أو شرا، قال تعالى: وسعى في خرابها
9 میں سے آیات 1–9
اور جب ابراہیم نے (خدا سے) کہا کہ اے پروردگار مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کیونکر زندہ کرے گا۔ خدا نے فرمایا کیا تم نے (اس بات کو) باور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔ لیکن (میں دیکھنا) اس لئے (چاہتا ہوں) کہ میرا دل اطمینان کامل حاصل کرلے۔ خدا نے فرمایا کہ چار جانور پکڑوا کر اپنے پاس منگا لو (اور ٹکڑے ٹکڑے کرادو) پھر ان کا ایک ٹکڑا ہر ایک پہاڑ پر رکھوا دو پھر ان کو بلاؤ تو وہ تمہارے پاس دوڑتے چلے آئیں گے۔ اور جان رکھو کہ خدا غالب اور صاحب حکمت ہے۔
سورہ بقرہ، آیت 2:260اور جو شخص آخرت کا خواستگار ہوا اور اس میں اتنی کوشش کرے جتنی اسے لائق ہے اور وہ مومن بھی ہو تو ایسے ہی لوگوں کی کوشش ٹھکانے لگتی ہے
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:19وہ لوگ جن کی سعی دنیا کی زندگی میں برباد ہوگئی۔ اور وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اچھے کام کر رہے ہیں
سورہ کہف، آیت 18:104جو نیک کام کرے گا اور مومن بھی ہوگا تو اس کی کوشش رائیگاں نہ جائے گی۔ اور ہم اس کے لئے (ثواب اعمال) لکھ رہے ہیں
سورہ انبیاء، آیت 21:94جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ (گویا) تم کو ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابا جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجیئے خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پایئے گا
سورہ صافات، آیت 37:102اور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گی
سورہ نجم، آیت 53:40یہ تمہارا صلہ اور تمہاری کوشش (خدا کے ہاں) مقبول ہوئی
سورہ دہر، آیت 76:22اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل
سورہ غاشیہ، آیت 88:9کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے
سورہ لیل، آیت 92:4