مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 2

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واتينا موسى الكتاب وجعلناه هدى لبني اسرائيل الا تتخذوا من دوني وكيلا

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی تھی اور اس کو بنی اسرائیل کے لئے رہنما مقرر کیا تھا کہ میرے سوا کسی کو کارساز نہ ٹھہرانا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 2
  • پارہ 15
  • صفحہ 282

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

نبی کریم ﷺ کا فضل و شرف بیان فرما کر سلسلہ کلام حضرت موسٰیؑ کے ذکر کی طرف منتقل کر دیا گیا۔ چونکہ "اسراء" کے ذیل میں "مسجد اقصٰی" (بیت المقدس تک جانا مذکور ہوا تھا ، آگے "مسجد اقصٰی" اور اس کے قدیم متولیوں (بنی اسرائیل) پر جو مختلف دور گذرے ، مسلمانوں کی عبرت اور خود بنی اسرائیل کی نصیحت کے لئے ان کا بیان کیا جاتا ہے۔ یہ آیت اسی کی تمہید ہے ۔ واقعہ "اسراء" میں اشارہ تھا کہ حجازی پیغمبر کی امت ہی آئندہ اس امانت الہٰی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَءَاتَيْنَااور دی ہم نےwaātaynā
  2. مُوسَىموسیٰ کوmūsā
  3. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  4. وَجَعَلْنَـٰهُاور بنایا ہم نے اس کوwajaʿalnāhu
  5. هُدًۭىہدایت کا ذریعہhudan
  6. لِّبَنِىٓبنیlibanī
  7. إِسْرَٰٓءِيلَاسرائیل کے لئےis'rāīla
  8. أَلَّاکہ نہallā
  9. تَتَّخِذُوا۟تم بناؤtattakhidhū
  10. مِنسےmin
  11. دُونِىمیرے سواdūnī
  12. وَكِيلًۭاکار سازwakīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں