تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تم ان کی اولاد ہو جو نوحؑ کے ساتھ کشتی پر سوار ہو کر عذاب الہٰی سے بچے تھے ۔ جو احسان تمہارے بڑوں پر کیا گیا اسے فراموش مت کرو۔ دیکھو نوحؑ جن کی اولاد میں تم ہو کیسے احسان شناس اور شکر گذار بندے تھے تم کو بھی ان ہی کی راہ پر چلنا چاہئے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں