مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 1

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

سبحان الذي اسرى بعبده ليلا من المسجد الحرام الى المسجد الاقصى الذي باركنا حوله لنريه من اياتنا انه هو السميع البصير

وہ (ذات) پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کو مسجدالحرام یعنی (خانہٴ کعبہ) سے مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) تک جس کے گردا گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گیا تاکہ ہم اسے اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔ بےشک وہ سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 1
  • پارہ 15
  • صفحہ 282

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس کی ذات نقص و قصور اور ہر قسم کے ضعف و عجز سے پاک ہے جو بات ہمارے خیال میں بے انتہا عجیب معلوم ہو اور ہماری ناقص عقلیں اسے بیحد مستبعد سمجھیں ، خدا کی قدرت و مشیت کے سامنے وہ کچھ بھی مشکل نہیں۔ یعنی صرف ایک رات کے محدود حصہ میں اپنے مخصوص ترین بندہ (محمد رسول اللہ ﷺ) کو حرم مکہ سے بیت المقدس تک لے گیا۔ اس سفر کی غرض کیا تھی ؟ آگے لِنُرِیَہٗ مِنۡ اٰیٰتِنَا میں اس کی طرف اشارہ فرمایا ہے ۔ حاصل یہ ہے کہ خود اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. سُبْحَـٰنَپاک ہےsub'ḥāna
  2. ٱلَّذِىٓوہ ذاتalladhī
  3. أَسْرَىٰجو لے گیاasrā
  4. بِعَبْدِهِۦاپنے بندے کوbiʿabdihi
  5. لَيْلًۭارات کے وقتlaylan
  6. مِّنَسےmina
  7. ٱلْمَسْجِدِمسجدl-masjidi
  8. ٱلْحَرَامِحرامl-ḥarāmi
  9. إِلَىطرفilā
  10. ٱلْمَسْجِدِمسجدl-masjidi
  11. ٱلْأَقْصَااقصی کیl-aqṣā
  12. ٱلَّذِىوہ جوalladhī
  13. بَـٰرَكْنَابرکت دی ہم نےbāraknā
  14. حَوْلَهُۥاس کے آس پاس کوḥawlahu
  15. لِنُرِيَهُۥتاکہ ہم دکھائیں اس کوlinuriyahu
  16. مِنْسےmin
  17. ءَايَـٰتِنَآ ۚاپنی آیات میں (سے)āyātinā
  18. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  19. هُوَوہhuwa
  20. ٱلسَّمِيعُسننے والا ہے،l-samīʿu
  21. ٱلْبَصِيرُدیکھنے والا ہےl-baṣīru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں