تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی سننے سے استفادہ مقصود نہیں ہوتا محض استخفاف و استہزاء مقصود ہوتا ہے جس کا ذکر آگے آ رہا ہے۔ یعنی قرآن اور آپ کی باتیں سن کر گئے ۔ پھر آپس میں مشورہ کیا کہ محمد (ﷺ) کی نسبت کیا کہنا چاہئے۔ آخر کہنے لگے کہ یہ شخص جادو کا مارا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ یعنی جادو کے اثر سے مجنون ہو گیا، دماغ ٹھکانے نہیں رہا (العیاذ باللہ العظیم) بعض نے "مسحور" کو یہاں "ساحر" کے معنی میں لیا ہے گویا اس کی باتوں میں جادو کا اثر ہے۔ (تنبیہ)…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں