تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی کبھی شاعر کہتے ہیں ، کبھی جادوگر ، کبھی کاہن ، کبھی مسحور یا مجنون۔ غرض بہکی بہکی باتیں کرتے رہتے ہیں کسی ایک بات پر جماؤ نہیں جس وقت جو منہ میں آیا بک دیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ باوجود جدوجہد کے طعن و تشنیع کا کوئی ایسا راستہ انہیں نہیں مل سکتا جس پر چل کر وہ اپنے مقصد اغواء و اضلال میں کامیاب ہو سکیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں