تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
پہلے پیغمبر کی صداقت تک نہ پہنچ سکنے کا ذکر کیا تھا۔ یہاں فہم قرآن تک رسائی حاصل نہ کر سکنے کا بیان ہے یعنی اس قرآن میں ایسی قوی تاثیر ہے ، اور کافروں پر اثر نہیں ہوتا ، یہ سبب ہے کہ اوٹ میں ہیں۔ آفتاب سے سارا جہان روشن ہے لیکن اگر کوئی شخص تہ خانہ میں تمام دروازے اور تابدان بند کر کے بیٹھ جائے بلکہ آنکھیں بھی بند کر لے تو ا سکے اعتبار سے آفتاب کی روشنی کہیں بھی نہیں۔ یعنی جب بہ نیت انتفاع و استفادہ نہیں چاہتے تو…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں