مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 51

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

او خلقا مما يكبر في صدوركم فسيقولون من يعيدنا قل الذي فطركم اول مرة فسينغضون اليك رءوسهم ويقولون متى هو قل عسى ان يكون قريبا

یا کوئی اور چیز جو تمہارے نزدیک (پتھر اور لوہے سے بھی) بڑی (سخت) ہو (جھٹ کہیں گے) کہ (بھلا) ہمیں دوبارہ کون جِلائے گا؟ کہہ دو کہ وہی جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا۔ تو (تعجب سے) تمہارے آگے سرہلائیں گے اور پوچھیں گے کہ ایسا کب ہوگا؟ کہہ دو کہ امید ہے جلد ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 51
  • پارہ 15
  • صفحہ 287

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ ریزے اور چورا تو بہرحال انسانی لاش کا ہے جس میں پیشتر زندگی رہ چکی ہے۔ اور خود مٹی کے ذرات میں بھی آثار حیات کا پیدا ہو جانا چنداں مستبعد نہیں ۔ میں اس سے بڑھ کر تم کو اجازت دیتا ہوں کہ ہڈیوں کا چورا نہیں ، اگر ممکن ہو تو پتھر یا لوہا بن جاؤ۔ جو آثار حیات کے قبول کرنے سے بالکل محروم نظر آتے ہیں ، بلکہ کوئی ایسی سخت چیز بن کر تجربہ کر لو جس کا زندہ ہونا لوہے اور پتھر سے بھی زیادہ مشکل معلوم ہو حتیٰ کہ مجسم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَوْیاaw
  2. خَلْقًۭامخلوقkhalqan
  3. مِّمَّااس میں سے جوmimmā
  4. يَكْبُرُبڑی ہوتی ہےyakburu
  5. فِىمیںfī
  6. صُدُورِكُمْ ۚتمہارے سینوںṣudūrikum
  7. فَسَيَقُولُونَپس عنقریب وہ کہیں گےfasayaqūlūna
  8. مَنکونman
  9. يُعِيدُنَا ۖلوٹائے گا ہم کوyuʿīdunā
  10. قُلِکہہ دیجئے کہ وہ ہستیquli
  11. ٱلَّذِىجس نےalladhī
  12. فَطَرَكُمْپیدا کیا تم کوfaṭarakum
  13. أَوَّلَپہلیawwala
  14. مَرَّةٍۢ ۚبارmarratin
  15. فَسَيُنْغِضُونَپس عنقریب سر ہلائیں گےfasayun'ghiḍūna
  16. إِلَيْكَتیری طرفilayka
  17. رُءُوسَهُمْاپنے سروں کوruūsahum
  18. وَيَقُولُونَاور وہ کہیں گےwayaqūlūna
  19. مَتَىٰکب ہےmatā
  20. هُوَ ۖوہhuwa
  21. قُلْکہہ دیجئےqul
  22. عَسَىٰٓامید ہےʿasā
  23. أَنکہan
  24. يَكُونَوہ ہوyakūna
  25. قَرِيبًۭاقریب ہیqarīban

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں