مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 52

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يوم يدعوكم فتستجيبون بحمده وتظنون ان لبثتم الا قليلا

جس دن وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی تعریف کے ساتھ جواب دو گے اور خیال کرو گے کہ تم (دنیا میں) بہت کم (مدت) رہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 52
  • پارہ 15
  • صفحہ 287

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس وقت خدا کی طرف سے آوز دی جائے گی ایک ڈانٹ میں سب مردے زمین سے نکل کر میدان حشر میں جمع ہو جائیں گے کسی کو سرتابی کی مجال نہ ہو گی۔ ہر ایک انسان اس وقت مطیع و منقاد ہو کر خدا کی حمد و ثنا کرتا ہوا حاضر ہو گا۔ گو کافر کو اس وقت کی اضطراری حمدو ثنا سے کچھ فائدہ نہیں۔ بعض روایات میں ہے کہ مومنین کی زبان پر یہ الفاظ ہوں گے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنَّا الْحَزَنَ ۔ یعنی اب شتابی کرتے ہو ، اس وقت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَجس دن وہyawma
  2. يَدْعُوكُمْپکارے گا تم کوyadʿūkum
  3. فَتَسْتَجِيبُونَپس تم جواب دوگےfatastajībūna
  4. بِحَمْدِهِۦساتھ اس کی حمد سےbiḥamdihi
  5. وَتَظُنُّونَاور تم سمجھ جاؤ گےwataẓunnūna
  6. إِنکہ نہیںin
  7. لَّبِثْتُمْٹھہرے تمlabith'tum
  8. إِلَّامگرillā
  9. قَلِيلًۭابہت تھوڑاqalīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں