مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ربكم اعلم بكم ان يشا يرحمكم او ان يشا يعذبكم وما ارسلناك عليهم وكيلا

تمہارا پروردگار تم سے خوب واقف ہے۔ اگر چاہے تو تم پر رحم کرے یا اگر چاہے تو تمہیں عذاب دے۔ اور ہم نے تم کو ان پر داروغہ (بنا کر) نہیں بھیجا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 54
  • پارہ 15
  • صفحہ 287

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی رحم کرے ایمان کی توفیق دے کر ، یا عذاب دے حالت کفر پر مار کر۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ "مذاکرہ میں حق والا جھنجھلانے لگتا ہے کہ دوسرا حق صریح کو نہیں مانتا، سو فرما دیا کہ تم ان کی ہدایت کے ذمہ دار نہیں ۔ اللہ بہتر جانتا ہے ،جس کو چاہے راہ سمجھائے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. رَّبُّكُمْتمہارا ربrabbukum
  2. أَعْلَمُخوب جانتا ہےaʿlamu
  3. بِكُمْ ۖتم کوbikum
  4. إِناگرin
  5. يَشَأْوہ چاہےyasha
  6. يَرْحَمْكُمْرحم کرے تم پرyarḥamkum
  7. أَوْیاaw
  8. إِناگرin
  9. يَشَأْچاہےyasha
  10. يُعَذِّبْكُمْ ۚعذاب دے تم کوyuʿadhib'kum
  11. وَمَآاور نہیںwamā
  12. أَرْسَلْنَـٰكَبھیجا ہم نے آپ کوarsalnāka
  13. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  14. وَكِيلًۭاکار سازwakīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں