تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی آدمی کو حسن صورت ، نطق ، تدبیر اور عقل و حواس عنایت فرمائے جن سے دنیوی و اخروی مضار و منافع کو سمجھتا اور اچھے برے میں تفریق کرتا ہے۔ ہر طرف ترقی کی راہیں اس کے لئے کھلی ہیں۔ دوسری مخلوقات کو قابو میں لا کر اپنے کام میں لگاتا ہے خشکی میں جانوروں کی پیٹھ یا دوسری طرح طرح کی گاڑیوں میں سفر کرتا اور سمندرروں کو کشتیوں اور جہازوں کے ذریعہ بے تکلف طے کرتا چلا جاتا ہے۔ قسم قسم کےعمدہ کھانے ، کپڑے مکانات اور دنیوی…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں