دنیا اور آخرت کے اندھے
یعنی یہاں ہدایت کی راہ سے اندھا رہا، ویسا ہی آخرت میں بہشت کی راہ سے اندھا ہے اور بہت دور پڑا ہے ۔ (موضح القرآن) یہ "اصحاب یمین" کے بالمقابل "اصحاب شمال" کا ذکر ہوا ۔ بعض نے وَ اَضَلُّ سَبِیۡلًا کا مطلب یہ لیا ہے کہ دنیا میں تو تلافی مکافات کا امکان تھا ، آخرت میں اس سے بھی دور جا پڑا ۔ کیونکہ اب تدارک و تلافی کا امکان ہی نہیں رہا۔