مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 99

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولم يروا ان الله الذي خلق السماوات والارض قادر على ان يخلق مثلهم وجعل لهم اجلا لا ريب فيه فابى الظالمون الا كفورا

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے (لوگ) پیدا کردے۔ اور اس نے ان کے لئے ایک وقت مقرر کر دیا ہے جس میں کچھ بھی شک نہیں۔ تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا (اسے) قبول نہ کیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 99
  • پارہ 15
  • صفحہ 292

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس نے اتنے بڑے بڑے اجسام پیدا کئے ، اسے تم جیسی چھوٹی سی چیز کا پیدا کر دینا کیا مشکل ہے۔ لَخَلۡقُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ اَکۡبَرُ مِنۡ خَلۡقِ النَّاسِ (مومن۔۵۷)۔ بیشک وہ تم کو اور تمہارےجیسے سب آدمیوں کو بے تکلف پیدا کر سکتا ہے۔ یعنی شاید یہ کہو کہ آخر اتنے آدمی مر چکے ہیں وہ اب تک کیوں نہیں اٹھائے گئے ۔ تو فرما دیا کہ سب کے واسطے قبروں سے اٹھنے اور دوبارہ زندہ ہونے کا ایک وقت مقرر ہے وہ ضرور آ کر رہے گا۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ أَوَلَمْکیا بھلا انہوں نےawalam
  2. يَرَوْا۟دیکھا نہیںyaraw
  3. أَنَّبیشکanna
  4. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  5. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  6. خَلَقَجس نے پیدا کیاkhalaqa
  7. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwāti
  8. وَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍa
  9. قَادِرٌقادر ہےqādirun
  10. عَلَىٰٓاس بات پرʿalā
  11. أَنکہan
  12. يَخْلُقَوہ پیدا کرےyakhluqa
  13. مِثْلَهُمْان کی مانندmith'lahum
  14. وَجَعَلَاور اس نے مقرر کر رکھا ہےwajaʿala
  15. لَهُمْان کے لئےlahum
  16. أَجَلًۭاایک وقتajalan
  17. لَّانہیںlā
  18. رَيْبَکوئی شکrayba
  19. فِيهِجس میںfīhi
  20. فَأَبَىتو انکار کیاfa-abā
  21. ٱلظَّـٰلِمُونَظالموں نےl-ẓālimūna
  22. إِلَّامگرillā
  23. كُفُورًۭاکفر کا/انکار کاkufūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں