تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی نہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کو مانا ، نہ خیال کیا کہ کبھی اس کے سامنے حاضر ہونا ہے۔ کافر کی حسنات مردہ ہیں ، اس ابدی زندگی میں کسی کام کی نہیں ۔ اب محض کفریات و سیئات رہ گئیں۔ سو ایک پلہ کیا تلے تولنا تو موازنہ کے لئے تھا۔ موازنہ متقابل چیزوں میں ہوتا ہے یہاں سیئات کے بالمقابل حسنہ کا وجود ہی نہیں ۔ پھر تولنے کا کیا مطلب۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں