مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وترى الشمس اذا طلعت تزاور عن كهفهم ذات اليمين واذا غربت تقرضهم ذات الشمال وهم في فجوة منه ذلك من ايات الله من يهد الله فهو المهتد ومن يضلل فلن تجد له وليا مرشدا

اور جب سورج نکلے تو تم دیکھو کہ (دھوپ) ان کے غار سے داہنی طرف سمٹ جائے اور جب غروب ہو تو ان سے بائیں طرف کترا جائے اور وہ اس کے میدان میں تھے۔ یہ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں۔ جس کو خدا ہدایت دے یا وہ ہدایت یاب ہے اور جس کو گمراہ کرے تو تم اس کے لئے کوئی دوست راہ بتانے والا نہ پاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 17
  • پارہ 15
  • صفحہ 295

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خدا تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے انہیں ایسےٹھکانے کی طرف رہنمائی کی جہاں مامون و مطئن ہو کر آرام کرتے رہیں نہ جگہ کی تنگی سے جی گھٹے ، نہ کسی وقت دھوپ ستائے ۔ غار اندر سے کشادہ اور ہوادار تھا اور جیسا کہ ابن کثیرؒ نے لکھا شمال رویہ ہونے کی وجہ سے ایسی وضع و ہیأت پر واقع تھا جس میں دھوپ بقدر ضرورت پہنچتی اور بدون ایذاء دیے نکل جاتی تھی۔ یعنی ظاہری باطنی رہنمائی سب اسی کے قبضہ میں ہے۔ دیکھ لو جب دنیا بچل رہی تھی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَتَرَىاور تم دیکھتےwatarā
  2. ٱلشَّمْسَسورج کوl-shamsa
  3. إِذَاجبidhā
  4. طَلَعَتوہ طلوع ہوتا کہṭalaʿat
  5. تَّزَٰوَرُوہ بچ جاتا ہےtazāwaru
  6. عَنسےʿan
  7. كَهْفِهِمْان کے غارkahfihim
  8. ذَاتَdhāta
  9. ٱلْيَمِينِدائیں جانبl-yamīni
  10. وَإِذَااور جبwa-idhā
  11. غَرَبَتغروب ہوتا ہےgharabat
  12. تَّقْرِضُهُمْکترا جاتا ہے ان کوtaqriḍuhum
  13. ذَاتَdhāta
  14. ٱلشِّمَالِبائیں جانبl-shimāli
  15. وَهُمْاور وہwahum
  16. فِىfī
  17. فَجْوَةٍۢایک کشادہ جگہ پر ہیںfajwatin
  18. مِّنْهُ ۚاس سےmin'hu
  19. ذَٰلِكَیہdhālika
  20. مِنْسےmin
  21. ءَايَـٰتِنشانیوں میں (سے) ہےāyāti
  22. ٱللَّهِ ۗاللہ کیl-lahi
  23. مَنجسےman
  24. يَهْدِہدایت دےyahdi
  25. ٱللَّهُاللہl-lahu
  26. فَهُوَتو وہیfahuwa
  27. ٱلْمُهْتَدِ ۖہدایت پانے والا ہےl-muh'tadi
  28. وَمَناور جس کوwaman
  29. يُضْلِلْوہ بھٹکادےyuḍ'lil
  30. فَلَنتو ہرگز نہیںfalan
  31. تَجِدَتو پائے گاtajida
  32. لَهُۥاس کے لئےlahu
  33. وَلِيًّۭاکوئی دوستwaliyyan
  34. مُّرْشِدًۭاراہ نمائی کرنے والاmur'shidan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں