مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد صرفنا في هذا القران للناس من كل مثل وكان الانسان اكثر شيء جدلا

اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں (کے سمجھانے) کے لئے طرح طرح کی مثالیں بیان فرمائی ہیں۔ لیکن انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 54
  • پارہ 15
  • صفحہ 300

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قرآن کریم کس طرح مختلف عنوانات اور قسم قسم کی دلائل وامثلہ سے سچی باتیں سمجھاتا ہے۔ مگر انسان کچھ ایسا جھگڑالو واقع ہوا ہے کہ صاف اور سیدھی باتوں میں بھی کٹ حجتی کئے بغیر نہیں رہتا۔ جب دلائل کا جواب بن نہیں پڑتا تو مہمل اور دور ازکار فرمائشیں شروع کر دیتا ہے کہ فلاں چیز دکھاؤ تو مانوں گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. صَرَّفْنَاپھیر پھیر کے بیان کیں ہم نےṣarrafnā
  3. فِىمیںfī
  4. هَـٰذَااسhādhā
  5. ٱلْقُرْءَانِقرآنl-qur'āni
  6. لِلنَّاسِلوگوں کے لئےlilnnāsi
  7. مِنmin
  8. كُلِّہر طرح کیkulli
  9. مَثَلٍۢ ۚمثال میں سےmathalin
  10. وَكَانَاور ہےwakāna
  11. ٱلْإِنسَـٰنُانسانl-insānu
  12. أَكْثَرَزیادہakthara
  13. شَىْءٍۢہر چیز سےshayin
  14. جَدَلًۭاجھگڑنے والاjadalan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں