تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ان کے ضد و عناد کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ قرآن ایسی عظیم الشان ہدایت پہنچ جانے کے بعد ایمان نہ لانے اور توبہ نہ کرنے کا کوئی معقول عذر ان کے پاس باقی نہیں ۔ آخر قبول حق میں اب کیا دیر ہے اور کاہے کا انتظار ہے ۔ بجز اس کے کہ پہلی قوموں کی طرح خدا تعالیٰ ان کو بکلی تباہ کر ڈالے۔ یا اگر تباہ نہ کئے جائیں تو کم ازکم مختلف صورتوں میں عذاب الہٰی آنکھوں کے سامنے آ کھڑا ہو۔ ہکذایفہم من تفسیر ابن کثیرؒ وغیرہ۔…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں