مَنَعَ
فعل · 12 بارمعنی: روکا تجھ کو · دوسرے تراجم: روکا, منع کرے / روکے, اور ہم بچا رہے تھے تم کو, روکا ان کو
قرآن میں صورتیں
- مَّنَعَ ×4
- مَنَعَكَ ×3
- وَنَمْنَعْكُم ×1
- مَنَعَهُمْ ×1
- مَنَعَنَآ ×1
- تَمْنَعُهُم ×1
- وَيَمْنَعُونَ ×1
مَنَعَ
معنی: روکا تجھ کو
منع قرآن کی 11 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: روکا تجھ کو · دوسرے تراجم: روکا, منع کرے / روکے, اور ہم بچا رہے تھے تم کو, روکا ان کو
المنع يقال في ضد العطية، يقال: رجل مانع ومناع. أي: بخيل. قال الله تعالى: ويمنعون
قوله تعالى: ﴿وظنوا أنهم مانعتهم حصونهم﴾ [الحشر: 2] أي ظنوا أن الحصون تحجز بينهم وبين من يريدهم. والمنع- في الأصل- الحجز بين شيئين، وهو- أيضا- ضد العطية لأن الحاجز يحجز بين المعطي والعطية. ورجل مانع ورجال منعة نحو: كافر وكفرة. والمناع: البليغ في المنع، قال تعالى: ﴿مناع للخير﴾ [ق: 25] ومنعه: حماه مما يؤذيه، ومنه:…
12 میں سے آیات 1–12
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون، جو خدا کی مسجدوں میں خدا کے نام کا ذکر کئے جانے کو منع کرے اور ان کی ویرانی میں ساعی ہو۔ان لوگوں کو کچھ حق نہیں کہ ان میں داخل ہوں، مگر ڈرتے ہوئے۔ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب
سورہ بقرہ، آیت 2:114جو تم کو دیکھتے رہتے ہیں اگر خدا کی طرف سے تم کو فتح ملے تو کہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے۔ اور اگر کافروں کو (فتح) نصیب ہو تو (ان سے) کہتے ہیں کیا ہم تم پر غالب نہیں تھے اور تم کو مسلمانوں (کے ہاتھ) سے بچایا نہیں۔ تو خدا تم میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ اور خدا کافروں کو مومنوں پر ہرگز غلبہ نہیں دے گا
سورہ نساء، آیت 4:141(خدا نے) فرمایا جب میں نے تجھ کو حکم دیا تو کس چیز نے تجھے سجدہ کرنے سے باز رکھا۔ اس نے کہا کہ میں اس سے افضل ہوں۔ مجھے تو نے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے مٹی سے بنایا ہے
سورہ اعراف، آیت 7:12اور ان کے خرچ (موال) کے قبول ہونے سے کوئی چیز مانع نہیں ہوئی سوا اس کے انہوں نے خدا سے اور اس کے رسول سے کفر کیا اور نماز کو آتے ہیں تو سست کاہل ہوکر اور خرچ کرتے ہیں تو ناخوشی سے
سورہ توبہ، آیت 9:54جب وہ اپنے باپ کے پاس واپس گئے تو کہنے لگے کہ ابّا (جب تک ہم بنیامین کو ساتھ نہ لے جائیں) ہمارے لیے غلّے کی بندش کر دی گئی ہے تو ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو بھیج دے تاکہ ہم پھر غلّہ لائیں اور ہم اس کے نگہبان ہیں
سورہ یوسف، آیت 12:63اور ہم نے نشانیاں بھیجنی اس لئے موقوف کردیں کہ اگلے لوگوں نے اس کی تکذیب کی تھی۔ اور ہم نے ثمود کو اونٹنی (نبوت صالح کی کھلی) نشانی دی۔ تو انہوں نے اس پر ظلم کیا اور ہم جو نشانیاں بھیجا کرتے ہیں تو ڈرانے کو
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:59اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آگئی تو ان کو ایمان لانے سے اس کے سوا کوئی چیز مانع نہ ہوئی کہ کہنے لگے کہ کیا خدا نے آدمی کو پیغمبر کرکے بھیجا ہے
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:94اور لوگوں کے پاس جب ہدایت آگئی تو ان کو کس چیز نے منع کیا کہ ایمان لائیں۔ اور اپنے پروردگار سے بخشش مانگیں۔ بجز اس کے کہ (اس بات کے منتظر ہوں کہ) انہیں بھی پہلوں کا سا معاملہ پیش آئے یا ان پر عذاب سامنے آموجود ہو
سورہ کہف، آیت 18:55(پھر موسیٰ نے ہارون سے) کہا کہ ہارون جب تم نے ان کو دیکھا تھا کہ گمراہ ہو رہے ہیں تو تم کو کس چیز نے روکا
سورہ طٰہٰ، آیت 20:92کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں کہ ان کو (مصائب سے) بچاسکیں۔ وہ آپ اپنی مدد تو کر ہی نہیں سکتے اور نہ ہم سے پناہ ہی دیئے جائیں گے
سورہ انبیاء، آیت 21:43خدا نے) فرمایا کہ اے ابلیس جس شخص کو میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا اس کے آگے سجدہ کرنے سے تجھے کس چیز نے منع کیا۔ کیا تو غرور میں آگیا یا اونچے درجے والوں میں تھا؟
سورہ ص، آیت 38:75اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے
سورہ ماعون، آیت 107:7