مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف آیت 61 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَيْنِهِمَا نَسِيَا حُوتَهُمَا فَٱتَّخَذَ سَبِيلَهُۥ فِى ٱلْبَحْرِ سَرَبًا ﴿٦١﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

مچھلی کا گم ہونا

وہاں پہنچ کر ایک بڑے پتھر کے قریب جس کے نیچے آب حیات کا چشمہ جاری تھا، حضرت موسٰیؑ سو رہے۔ یوشعؑ نے دیکھا کہ بھنی ہوئی مچھلی باذن اللہ زندہ ہو کر زنبیل سے نکل پڑی اور عیجیب طریقہ سےدریا میں سرنگ سی بناتی چلی گئ۔ وہاں پانی میں خدا کی قدرت سے ایک طاق سا کھلا رہ گیا ۔ یوشعؑ کو دیکھ کر تعجب آیا ۔ چاہا کہ موسٰیؑ بیدار ہوں تو ان سے کہوں ۔ وہ بیدار ہوئے تو دونوں آگے چل کھڑے ہوئے یوشعؑ نہ معلوم کن خیالات میں پڑ کر کہنا بھول گئے ۔ روایات میں ہے کہ موسٰیؑ نےجب ان کو مچھلی کی خبرگیری کے لئے کہا تھا تو ان کی زبان سے نکلا کہ یہ کوئی بڑا کام نہیں ۔ لہذا متنبہ کیا گیا کہ چھوٹے سے چھوٹے کام میں بھی آدمی کو محض اپنے نفس پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔