تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
وہاں پہنچ کر ایک بڑے پتھر کے قریب جس کے نیچے آب حیات کا چشمہ جاری تھا، حضرت موسٰیؑ سو رہے۔ یوشعؑ نے دیکھا کہ بھنی ہوئی مچھلی باذن اللہ زندہ ہو کر زنبیل سے نکل پڑی اور عیجیب طریقہ سےدریا میں سرنگ سی بناتی چلی گئ۔ وہاں پانی میں خدا کی قدرت سے ایک طاق سا کھلا رہ گیا ۔ یوشعؑ کو دیکھ کر تعجب آیا ۔ چاہا کہ موسٰیؑ بیدار ہوں تو ان سے کہوں ۔ وہ بیدار ہوئے تو دونوں آگے چل کھڑے ہوئے یوشعؑ نہ معلوم کن خیالات میں پڑ کر کہنا بھول…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں