مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَحاطَ

قرآن میں أحاط

معنی: گھیر رکھا ہے

أحاط قرآن کی 10 سورتوں کی 16 آیات میں 17 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
17
آیات
16
سورتیں
10
مادّہ
ح و ط

أَحاطَ

فعل · 17 بار

معنی: گھیر رکھا ہے · دوسرے تراجم: احاطہ کیا / گھیر لیا, احاطہ کرسکتے ہیں, گھیر لیا گیا, انہوں نے احاطہ کیا

قرآن میں صورتیں

  • أَحَاطَ ×4
  • يُحِيطُونَ ×2
  • تُحِطْ ×2
  • وَأَحَٰطَتْ ×1
  • أُحِيطَ ×1
  • يُحِيطُوا۟ ×1
  • يُحَاطَ ×1
  • وَأُحِيطَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحائط: الجدار الذي يحوط بالمكان، والإحاطة تقال على وجهين:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الحاء والواو والطاء كلمة واحدة، وهو الشيء يطيف بالشيء. فالحوط من حاطه حوطا. والحمار يحوط عانته: يجمعها. وحوطت حائطا. ويقال إن الحواطة حظيرة تتخذ للطعام. والحوط: شيء مستدير تعلقه المرأة على جبينها، من فضة.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ح و ط پر مکمل اندراجات

أحاط والی آیات

16 میں سے آیات 1–16

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہاں جو برے کام کرے، اور اس کے گناہ (ہر طرف سے) گھیر لیں تو ایسے لوگ دوزخ (میں جانے) والے ہیں (اور) وہ ہمیشہ اس میں (جلتے) رہیں گے

    سورہ بقرہ، آیت 2:81
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں زندہ ہمیشہ رہنے والا اسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہیں سب اسی کا ہے کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس سے (کسی کی) سفارش کر سکے جو کچھ لوگوں کے روبرو ہو رہا ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہوچکا ہے اسے سب معلوم ہے اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز پر دسترس حاصل نہیں کر سکتے ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے (اسی قدر معلوم کرا دیتا ہے) اس کی بادشاہی (اور علم) آسمان اور زمین سب پر حاوی ہے اور اسے ان کی حفاظت کچھ بھی دشوار نہیں وہ بڑا عالی رتبہ اور جلیل القدر ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:255
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جو تم کو جنگل اور دریا میں چلنے پھرنے اور سیر کرنے کی توفیق دیتا ہے۔ یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں (سوار) ہوتے اور کشتیاں پاکیزہ ہوا (کے نرم نرم جھونکوں) سے سواروں کو لے کر چلنے لگتی ہیں اور وہ ان سے خوش ہوتے ہیں تو ناگہاں زناٹے کی ہوا چل پڑتی ہے اور لہریں ہر طرف سے ان پر (جوش مارتی ہوئی) آنے لگتی ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ (اب تو) لہروں میں گھر گئے تو اس وقت خالص خدا ہی کی عبادت کرکے اس سے دعا مانگنے لگتے ہیں کہ (اے خدا) اگر تو ہم کو اس سے نجات بخشے تو ہم (تیرے) بہت ہی شکر گزار ہوں

    سورہ یونس، آیت 10:22
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    حقیقت یہ ہے کہ جس چیز کے علم پر یہ قابو نہیں پاسکے اس کو (نادانی سے) جھٹلا دیا اور ابھی اس کی حقیقت ان پر کھلی ہی نہیں۔ اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے تکذیب کی تھی سو دیکھ لو ظالموں کا انجام کیسا ہوا

    سورہ یونس، آیت 10:39
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یعقوب نے) کہا جب تک تم خدا کا عہد نہ دو کہ اس کو میرے پاس (صحیح سالم) لے آؤ گے میں اسے ہرگز تمہارے ساتھ نہیں بھیجنے کا۔ مگر یہ کہ تم گھیر لیے جاؤ (یعنی بےبس ہوجاؤ تو مجبوری ہے) جب انہوں نے ان سے عہد کرلیا تو (یعقوب نے) کہا کہ جو قول وقرار ہم کر رہے ہیں اس کا خدا ضامن ہے

    سورہ یوسف، آیت 12:66
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب ہم نے تم سے کہا کہ تمہارا پروردگار لوگوں کو احاطہ کئے ہوئے ہے۔ اور جو نمائش ہم نے تمہیں دکھائی اس کو لوگوں کے لئے آرمائش کیا۔ اور اسی طرح (تھوہر کے) درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی۔ اور ہم انہیں ڈراتے ہیں تو ان کو اس سے بڑی (سخت) سرکشی پیدا ہوتی ہے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:60
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہہ دو کہ (لوگو) یہ قرآن تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کافر رہے۔ ہم نے ظالموں کے لئے دوزخ کی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیر رہی ہوں گی۔ اور اگر فریاد کریں گے تو ایسے کھولتے ہوئے پانی سے ان کی دادرسی کی جائے گی (جو) پگھلے ہوئے تانبے کی طرح (گرم ہوگا اور جو) مونہوں کو بھون ڈالے گا (ان کے پینے کا) پانی بھی برا اور آرام گاہ بھی بری

    سورہ کہف، آیت 18:29
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس کے میووں کو عذاب نے آگھیرا اور وہ اپنی چھتریوں پر گر کر رہ گیا۔ تو جو مال اس نے اس پر خرچ کیا تھا اس پر (حسرت سے) ہاتھ ملنے لگا اور کہنے لگا کہ کاش میں اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناتا

    سورہ کہف، آیت 18:42
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس بات کی تمہیں خبر ہی نہیں اس پر صبر کر بھی کیوں کرسکتے ہو

    سورہ کہف، آیت 18:68
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (حقیقت حال) یوں (تھی) اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم کو سب کی خبر تھی

    سورہ کہف، آیت 18:91
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو کچھ ان کے آگے ہے اور کچھ ان کے پیچھے ہے وہ اس کو جانتا ہے اور وہ (اپنے) علم سے خدا (کے علم) پر احاطہ نہیں کرسکتے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:110
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ہُدہُد آ موجود ہوا اور کہنے لگا کہ مجھے ایک ایسی چیز معلوم ہوئی ہے جس کی آپ کو خبر نہیں اور میں آپ کے پاس (شہر) سبا سے ایک سچی خبر لے کر آیا ہوں

    سورہ نمل، آیت 27:22
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہاں تک کہ جب (سب) آجائیں گے تو (خدا) فرمائے گا کہ کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلا دیا تھا اور تم نے (اپنے) علم سے ان پر احاطہ تو کیا ہی نہ تھا۔ بھلا تم کیا کرتے تھے

    سورہ نمل، آیت 27:84
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اَور (غنیمتیں دیں) جن پر تم قدرت نہیں رکھتے تھے (اور) وہ خدا ہی کی قدرت میں تھیں۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ فتح، آیت 48:21
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا ہی تو ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور ایسی ہی زمینیں۔ ان میں (خدا کے) حکم اُترتے رہتے ہیں تاکہ تم لوگ جان لو کہ خدا چیز پر قادر ہے۔ اور یہ کہ خدا اپنے علم سے ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے

    سورہ طلاق، آیت 65:12
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تاکہ معلوم فرمائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور (یوں تو) اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے

    سورہ جن، آیت 72:28