تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی حضرت جبریلؑ خوبصورت مرد کی شکل میں پہنچے ، جیسا کہ فرشتوں کی عادت ہے کہ عمومًا خوش منظر صورتوں میں متمثل ہوتے ہیں۔ اور ممکن ہے یہاں حضرت مریم کی انتہائی عفت و پاکبازی کا امتحان بھی مقصود ہو کہ ایسے زبردست دواعی و محرکات بھی اس کے جذبات عفاف و تقویٰ کو ادنیٰ ترین جنبش نہ دے سکے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں