مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال كذلك قال ربك هو علي هين ولنجعله اية للناس ورحمة منا وكان امرا مقضيا

(فرشتے نے) کہا کہ یونہی (ہوگا) تمہارے پروردگار نے فرمایا کہ یہ مجھے آسان ہے۔ اور (میں اسے اسی طریق پر پیدا کروں گا) تاکہ اس کو لوگوں کے لئے اپنی طرف سے نشانی اور (ذریعہٴ) رحمت اور (مہربانی) بناؤں اور یہ کام مقرر ہوچکا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 21
  • پارہ 16
  • صفحہ 306

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ وہ ہی جواب ہے جو حضرت زکریاؑ کو دیا گیا تھا۔ گذشتہ رکوع میں دیکھ لیا جائے۔ یعنی یہ کام ضرور ہو کر رہے گا ، پہلے سےطے شدہ ہے ، تخلف نہیں ہو سکتا۔ ہماری حکمت اسی کو مقتضی ہے کہ بدون مس بشر کے محض عورت کے وجود سے بچہ پیدا کیا جائے ۔ اور وہ دیکھنے اور سننے والوں کے لئے ہماری قدرت عظیمہ کی ایک نشانی ہو کیونکہ تمام انسان مرد و عورت کے ملنے سے پیدا ہوتے ہیں۔ آدمؑ دونوں کے بدون پیدا ہوئے اور حوا کو صرف مرد کے وجود سے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. كَذَٰلِكِاسی طرحkadhāliki
  3. قَالَکہاqāla
  4. رَبُّكِتیرے رب نےrabbuki
  5. هُوَوہhuwa
  6. عَلَىَّمجھ پرʿalayya
  7. هَيِّنٌۭ ۖبہت آسان ہےhayyinun
  8. وَلِنَجْعَلَهُۥٓاور تاکہ ہم کردیں اس کوwalinajʿalahu
  9. ءَايَةًۭایک نشانیāyatan
  10. لِّلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsi
  11. وَرَحْمَةًۭاور رحمتwaraḥmatan
  12. مِّنَّا ۚہماری طرف سےminnā
  13. وَكَانَاور ہےwakāna
  14. أَمْرًۭاایک کامamran
  15. مَّقْضِيًّۭاپورا ہونے والاmaqḍiyyan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں