مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 75

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل من كان في الضلالة فليمدد له الرحمن مدا حتى اذا راوا ما يوعدون اما العذاب واما الساعة فسيعلمون من هو شر مكانا واضعف جندا

کہہ دو کہ جو شخص گمراہی میں پڑا ہوا ہے خدا اس کو آہستہ آہستہ مہلت دیئے جاتا ہے۔ یہاں تک کہ جب اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے خواہ عذاب اور خواہ قیامت۔ تو (اس وقت) جان لیں گے کہ مکان کس کا برا ہے اور لشکر کس کا کمزور ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 75
  • پارہ 16
  • صفحہ 310

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو خود گمراہی میں جا پڑ ا، اسے گمراہی میں جانے دے ۔ کیونکہ دنیا جانچنے کی جگہ ہے۔ یہاں ہر ایک کو عمل کی فی الجملہ آزادی دی گئ ہے۔ خدا تعالیٰ کی عادت اور حکمت کا اقتضاء یہ ہے کہ جو اپنے کسب و ارادہ سے کوئی راستہ اختیار کر لے اس کو نیک و بد سے خبردار کر دینے کے بعد اسی راستہ پر چلنے کے لئے ایک حد تک آزاد چھوڑ دے۔ اسی لئے جو بدی کی راہ چل پڑا اس کے حق میں دنیا کی مرفہ الحالی اور درازی عمر وغیرہ تباہی کا پیش خیمہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجئےqul
  2. مَنجو کوئیman
  3. كَانَہےkāna
  4. فِىمیںfī
  5. ٱلضَّلَـٰلَةِگمراہی (میں)l-ḍalālati
  6. فَلْيَمْدُدْپس ضرور ڈھیل دیتا ہےfalyamdud
  7. لَهُاس کے لیےlahu
  8. ٱلرَّحْمَـٰنُرحمنl-raḥmānu
  9. مَدًّا ۚخوب ڈھیلmaddan
  10. حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattā
  11. إِذَاجبidhā
  12. رَأَوْا۟وہ دیکھ لیں گےra-aw
  13. مَاجوmā
  14. يُوعَدُونَوہ وعدہ کیے جاتے ہیںyūʿadūna
  15. إِمَّاخواہimmā
  16. ٱلْعَذَابَعذابl-ʿadhāba
  17. وَإِمَّاخواہwa-immā
  18. ٱلسَّاعَةَقیامت کی گھڑیl-sāʿata
  19. فَسَيَعْلَمُونَتو عنقریب وہ جان لیں گےfasayaʿlamūna
  20. مَنْکون ہےman
  21. هُوَوہhuwa
  22. شَرٌّۭجو بدترینsharrun
  23. مَّكَانًۭامقام میںmakānan
  24. وَأَضْعَفُاور زیادہ کمزور ہےwa-aḍʿafu
  25. جُندًۭالشکر کے اعتبار سےjundan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں