مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 76

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويزيد الله الذين اهتدوا هدى والباقيات الصالحات خير عند ربك ثوابا وخير مردا

اور جو لوگ ہدایت یاب ہیں خدا ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے۔ اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ تمہارے پروردگار کے صلے کے لحاظ سے خوب اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 76
  • پارہ 16
  • صفحہ 310

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جیسےگمراہوں کو گمراہی میں لنبا چھوڑ دیتا ہے ، ان کے بالمقابل جو سوجھ بوجھ کر راہ ہدایت ختیار کر لیں ان کی سوجھ بوجھ اور فہم و بصیرت کو اور زیادہ تیز کر دیتا ہے جس سے وہ حق تعالیٰ کی خوشنودی کے راستوں پر بگ ٹٹ اڑے چلے جاتے ہیں۔ یعنی دنیا کی رونق رب کے ہاں کام کی نہیں نیکیاں سب رہیں گے اور دنیا نہ رہے گی ۔ آخرت میں ہر نیکی کا بہترین بدلہ اور بہترین انعام ملے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَزِيدُاور زیادہ دے گاwayazīdu
  2. ٱللَّهُاللہl-lahu
  3. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  4. ٱهْتَدَوْا۟جنہوں نے ہدایت پائیih'tadaw
  5. هُدًۭى ۗہدایتhudan
  6. وَٱلْبَـٰقِيَـٰتُاور باقی رہنے والیاںwal-bāqiyātu
  7. ٱلصَّـٰلِحَـٰتُنیکیاں ہیںl-ṣāliḥātu
  8. خَيْرٌجو بہتر ہیںkhayrun
  9. عِندَنزدیکʿinda
  10. رَبِّكَتیرے رب کےrabbika
  11. ثَوَابًۭاثواب میںthawāban
  12. وَخَيْرٌۭاور بہتر ہیںwakhayrun
  13. مَّرَدًّاانجام میںmaraddan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں