مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 74

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكم اهلكنا قبلهم من قرن هم احسن اثاثا ورئيا

اور ہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتیں ہلاک کردیں۔ وہ لوگ (ان سے) ٹھاٹھ اور نمود میں کہیں اچھے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 74
  • پارہ 16
  • صفحہ 310

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ ان کی بات کا جواب دیا کہ پہلے ایسی بہت قومیں گذر چکی ہیں ۔ جو دنیا کے ساز و سامان اور شان و نمود میں تم سے کہیں بڑھ چڑھ کر تھیں۔ لیکن جب انہوں نے انبیاء کے مقابلہ میں سرکشی کی اور تکبر و تفاخر کو اپنا شعار بنا لیا ، خدا تعالیٰ نے ان کی جڑ کاٹ دی اور دنیا کے نقشہ میں ان کا نشان بھی باقی نہ رہا پس آدمی کو چاہئے کہ دنیا کی فانی ٹیپ ٹاپ اور عارضی بہار سے دھوکہ نہ کھائے۔ عمومًا متکبر دولتمند ہی حق کو ٹھکرا کر نہنگ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَمْاور کتنی ہیwakam
  2. أَهْلَكْنَاہلاک کردیں ہم نےahlaknā
  3. قَبْلَهُمان سے پہلےqablahum
  4. مِّنسےmin
  5. قَرْنٍبستیوں میں سے۔ امتوں میں سےqarnin
  6. هُمْوہhum
  7. أَحْسَنُزیادہ اچھے تھےaḥsanu
  8. أَثَـٰثًۭاگھر کے سامان کے اعتبار سےathāthan
  9. وَرِءْيًۭااور منظر کے اعتبار سےwari'yan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں