مواد پر جائیں
Quran Maqasid

شَفاعَة

قرآن میں شفاعة

معنی: سفارش

شفاعة قرآن کی 10 سورتوں کی 12 آیات میں 13 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
13
آیات
12
سورتیں
10
مادّہ
ش ف ع

شَفاعَة

اسم · 13 بار

معنی: سفارش · دوسرے تراجم: شفاعت, شفاعت کے

قرآن میں صورتیں

  • شَفَٰعَةٌ ×6
  • ٱلشَّفَٰعَةَ ×5
  • شَفَٰعَتُهُمْ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الشفع: ضم الشيء إلى مثله، ويقال للمشفوع: شفع، وقوله تعالى: والشفع والوتر

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والشفع والوتر﴾ [الفجر: 3] قيل: الشفع: يوم النحر من حيث إن له نظيرا يليه والوتر: يوم عرفة، من حيث إنه ليس له نظير يليه. وقيل: الشفع: كل جمع لأنهم خلقوا أزواجا. والوتر: هو الخالق. وقيل: هما الأعداد. وقيل: آدم هو الوتر، وهو وزوجته الشفع. وقيل: الوتر آدم لا عن والد، والشفع ذريته وأصل الشف ضم شيء إلى مثله.…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ش ف ع پر مکمل اندراجات

شفاعة والی آیات

12 میں سے آیات 1–12

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے اور نہ کسی کی سفارش منظور کی جائے اور نہ کسی سے کسی طرح کا بدلہ قبول کیا جائے اور نہ لوگ (کسی اور طرح) مدد حاصل کر سکیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:48
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس دن سے ڈرو جب کوئی شخص کسی شخص کے کچھ کام نہ آئے، اور نہ اس سے بدلہ قبول کیا جائے اور نہ اس کو کسی کی سفارش کچھ فائدہ دے اور نہ لوگوں کو (کسی اور طرح کی) مدد مل سکے

    سورہ بقرہ، آیت 2:123
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے ایمان والو جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس دن کے آنے سے پہلے پہلے خرچ کرلو جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہو اور نہ دوستی اور سفارش ہو سکے اور کفر کرنے والے لوگ ظالم ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:254
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو شخص نیک بات کی سفارش کرے تو اس کو اس (کے ثواب) میں سے حصہ ملے گا اور جو بری بات کی سفارش کرے اس کو اس (کے عذاب) میں سے حصہ ملے گا اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:85
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (تو لوگ) کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر جس نے خدا سے اقرار لیا ہو

    سورہ مریم، آیت 19:87
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس روز (کسی کی) سفارش کچھ فائدہ نہ دے گی مگر اس شخص کی جسے خدا اجازت دے اور اس کی بات کو پسند فرمائے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:109
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا کے ہاں (کسی کے لئے) سفارش فائدہ نہ دے گی مگر اس کے لئے جس کے بارے میں وہ اجازت بخشے۔ یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے اضطراب دور کردیا جائے گا تو کہیں گے تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا ہے۔ (فرشتے) کہیں گے کہ حق (فرمایا ہے) اور وہ عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے

    سورہ سبا، آیت 34:23
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا میں ان کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں؟ اگر خدا میرے حق میں نقصان کرنا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی فائدہ نہ دے سکے اور نہ وہ مجھ کو چھڑا ہی سکیں

    سورہ یٰسین، آیت 36:23
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ سفارش تو سب خدا ہی کے اختیار میں ہے۔ اسی کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے۔ پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

    سورہ زمر، آیت 39:44
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ سفارش کا کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ ہاں جو علم ویقین کے ساتھ حق کی گواہی دیں (وہ سفارش کرسکتے ہیں)

    سورہ زخرف، آیت 43:86
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے

    سورہ نجم، آیت 53:26
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی

    سورہ مدثر، آیت 74:48