مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 136

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قولوا امنا بالله وما انزل الينا وما انزل الى ابراهيم واسماعيل واسحاق ويعقوب والاسباط وما اوتي موسى وعيسى وما اوتي النبيون من ربهم لا نفرق بين احد منهم ونحن له مسلمون

(مسلمانو) کہو کہ ہم خدا پر ایمان لائے اور جو (کتاب) ہم پر اتری، اس پر اور جو (صحیفے) ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر نازل ہوئے ان پر اور جو (کتابیں) موسیٰ اور عیسی کو عطا ہوئیں، ان پر، اور جو اور پیغمبروں کو ان کے پروردگار کی طرف سے ملیں، ان پر (سب پر ایمان لائے) ہم ان پیغمروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی (خدائے واحد) کے فرمانبردار ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 136
  • پارہ 1
  • صفحہ 21

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہم سب رسولوں اور سب کتابوں پر ایمان لاتے ہیں اور سب کو حق سمجھتے ہیں اور اپنے اپنے زمانہ میں سب واجب الاتباع ہیں اور ہم خدا کے فرمانبردار ہیں جس وقت جو نبی ہو گا اس کے ذریعے سے جو احکام خداوندی پہنچیں گے اس کا اتباع ضروری ہے بخلاف اہل کتاب کے کہ اپنے دین کے سوا سب کی تکذیب کرتے ہیں چاہے ان کا دین منسوخ ہی ہو چکا ہو اور انبیاء کے احکام کو جھٹلاتے ہیں جو خدا کے احکام ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُولُوٓا۟تم سب کہوqūlū
  2. ءَامَنَّاایمان لائے ہمāmannā
  3. بِٱللَّهِساتھ اللہ کےbil-lahi
  4. وَمَآاور جوwamā
  5. أُنزِلَنازل کیا گیاunzila
  6. إِلَيْنَاہماری طرفilaynā
  7. وَمَآاورجوwamā
  8. أُنزِلَنازل کیا گیاunzila
  9. إِلَىٰٓطرفilā
  10. إِبْرَٰهِـۧمَابراہیم کےib'rāhīma
  11. وَإِسْمَـٰعِيلَاوراسماعیل کےwa-is'māʿīla
  12. وَإِسْحَـٰقَاوراسحاق کےwa-is'ḥāqa
  13. وَيَعْقُوبَاوریعقوب کےwayaʿqūba
  14. وَٱلْأَسْبَاطِاور اولاد یعقوب کےwal-asbāṭi
  15. وَمَآاور جوwamā
  16. أُوتِىَدیئے گئےūtiya
  17. مُوسَىٰموسیmūsā
  18. وَعِيسَىٰاور عیسیwaʿīsā
  19. وَمَآاور جوwamā
  20. أُوتِىَدئیے گئےūtiya
  21. ٱلنَّبِيُّونَانبیاءl-nabiyūna
  22. مِنطرف سےmin
  23. رَّبِّهِمْاپنے رب کیrabbihim
  24. لَانہیںlā
  25. نُفَرِّقُہم فرق کرتےnufarriqu
  26. بَيْنَدرمیانbayna
  27. أَحَدٍۢکسی ایک کےaḥadin
  28. مِّنْهُمْان میں سےmin'hum
  29. وَنَحْنُاور ہمwanaḥnu
  30. لَهُۥواسطے اسی کےlahu
  31. مُسْلِمُونَفرماں بردار ہیںmus'limūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں