مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 137

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فان امنوا بمثل ما امنتم به فقد اهتدوا وان تولوا فانما هم في شقاق فسيكفيكهم الله وهو السميع العليم

تو اگر یہ لوگ بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان لے آئے ہو تو ہدایت یاب ہو جائیں اور اگر منہ پھیر لیں (اور نہ مانیں) تو وہ (تمھارے) مخالف ہیں اور ان کے مقابلے میں تمھیں خدا کافی ہے۔ اور وہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 137
  • پارہ 1
  • صفحہ 21

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان کی دشمنی اور ضد سے خوف مت کرو ۔ اور ان کے شر اور مضرت سے تمہارا حافظ ہے۔ وہ تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے۔ خدا سب کی باتوں کو سنتا اور سب کے حال اور نیت کو جانتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِنْپھر اگرfa-in
  2. ءَامَنُوا۟وہ ایمان لائیںāmanū
  3. بِمِثْلِمانند اس کےbimith'li
  4. مَآجوmā
  5. ءَامَنتُمایمان لائے تمāmantum
  6. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  7. فَقَدِتو بلاشبہfaqadi
  8. ٱهْتَدَوا۟ ۖوہ ہدایت پاگئےih'tadaw
  9. وَّإِناور اگرwa-in
  10. تَوَلَّوْا۟وہ منہ پھیریںtawallaw
  11. فَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamā
  12. هُمْوہhum
  13. فِىمیں ہیںfī
  14. شِقَاقٍۢ ۖضد / مخالفتshiqāqin
  15. فَسَيَكْفِيكَهُمُتو عنقریب کافی ہوگا تجھ کو ان کی طرف سےfasayakfīkahumu
  16. ٱللَّهُ ۚاللہl-lahu
  17. وَهُوَاور وہwahuwa
  18. ٱلسَّمِيعُسننے والا ہےl-samīʿu
  19. ٱلْعَلِيمُجاننے والا ہےl-ʿalīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں