شِقاق
اسم · 7 بارمعنی: ضد / مخالفت · دوسرے تراجم: مخالفت میں ہیں۔ بدبختی میں ہیں, دشمنی سے۔ اختلاف سے, میری مخالفت۔ ضد, مخالفت میں ہیں
قرآن میں صورتیں
- شِقَاقٍ ×5
- شِقَاقِىٓ ×1
- وَشِقَاقٍ ×1
شِقاق
معنی: ضد / مخالفت
شقاق قرآن کی 6 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ضد / مخالفت · دوسرے تراجم: مخالفت میں ہیں۔ بدبختی میں ہیں, دشمنی سے۔ اختلاف سے, میری مخالفت۔ ضد, مخالفت میں ہیں
الشق: الخرم الواقع في الشيء. يقال:
قوله تعالى: ﴿وإن خفتم شقاق بينهما﴾ [النساء: 35] أي خلاف بينهما. وأصل الشقاق: العداوة والمخاصمة، لأن كل واحد يكون شقا أي ناحية غير شق الآخر. ومنه قوله تعالى: ﴿في عزة وشقاق﴾ [ص: 2] أي خلاف. والمعنى: صاروا في جانب وشق أخر غير شق أمر الله ونهيه. وقيل: هو مأخوذ من شق العصا بينك وبينه، وذلك أنهم كانوا إذا تقاطعوا شقوا عصا…
7 میں سے آیات 1–7
تو اگر یہ لوگ بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان لے آئے ہو تو ہدایت یاب ہو جائیں اور اگر منہ پھیر لیں (اور نہ مانیں) تو وہ (تمھارے) مخالف ہیں اور ان کے مقابلے میں تمھیں خدا کافی ہے۔ اور وہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے
سورہ بقرہ، آیت 2:137یہ اس لئے کہ خدا نے کتاب سچائی کے ساتھ نازل فرمائی۔ اور جن لوگوں نے اس کتاب میں اختلاف کیا وہ ضد میں (آکر نیکی سے) دور (ہوگئے) ہیں
سورہ بقرہ، آیت 2:176اور اگر تم کو معلوم ہو کہ میاں بیوی میں ان بن ہے تو ایک منصف مرد کے خاندان میں سے اور ایک منصف عورت کے خاندان میں سے مقرر کرو وہ اگر صلح کرا دینی چاہیں گے تو خدا ان میں موافقت پیدا کردے گا کچھ شک نہیں کہ خدا سب کچھ جانتا اور سب باتوں سے خبردار ہے
سورہ نساء، آیت 4:35اور اے قوم! میری مخالفت تم سے کوئی ایسا کام نہ کرادے کہ جیسی مصیبت نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر واقع ہوئی تھی ویسی ہی مصیبت تم پر واقع ہو۔ اور لوط کی قوم (کا زمانہ تو) تم سے کچھ دور نہیں
سورہ ہود، آیت 11:89غرض (اس سے) یہ ہے کہ جو (وسوسہ) شیطان ڈالتا ہے اس کو ان لوگوں کے لئے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں ذریعہ آزمائش ٹھہرائے۔ بےشک ظالم پرلے درجے کی مخالفت میں ہیں
سورہ حج، آیت 22:53مگر جو لوگ کافر ہیں وہ غرور اور مخالفت میں ہیں
سورہ ص، آیت 38:2کہو کہ بھلا دیکھو اگر یہ (قرآن) خدا کی طرف سے ہو پھر تم اس سے انکار کرو تو اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہے جو (حق کی) پرلے درجے کی مخالفت میں ہو
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:52