مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 143

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكذلك جعلناكم امة وسطا لتكونوا شهداء على الناس ويكون الرسول عليكم شهيدا وما جعلنا القبلة التي كنت عليها الا لنعلم من يتبع الرسول ممن ينقلب على عقبيه وان كانت لكبيرة الا على الذين هدى الله وما كان الله ليضيع ايمانكم ان الله بالناس لرءوف رحيم

اور اسی طرح ہم نے تم کو امتِ معتدل بنایا ہے، تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو اور پیغمبر (آخرالزماں) تم پر گواہ بنیں۔ اور جس قبلے پر تم (پہلے) تھے، اس کو ہم نے اس لیے مقرر کیا تھا کہ معلوم کریں، کون (ہمارے) پیغمبر کا تابع رہتا ہے، اور کون الٹے پاؤں پھر جاتا ہے۔ اور یہ بات (یعنی تحویل قبلہ لوگوں کو) گراں معلوم ہوئی، مگر جن کو خدا نے ہدایت بخشی (وہ اسے گراں نہیں سمجھتے) اور خدا ایسا نہیں کہ تمہارے ایمان کو یونہی کھو دے۔ خدا تو لوگوں پر بڑا مہربان (اور) صاحبِ رحمت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 143
  • پارہ 2
  • صفحہ 22

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تمہارا جیسا قبلہ کعبہ ہے جو حضرت ابراہیمؑ کا قبلہ اور تمام قبلوں سے افضل ہے ایسا ہی ہم نے تم کو سب امتوں سے افضل اور تمہارے پیغمبر کو سب پیغمبروں سے کامل اور برگزیدہ کیا تاکہ اس فضیلت اور کمال کی وجہ سے تم تمام امتوں کے مقابلے میں گواہ مقبول الشہادۃ قرار دئیے جاؤ اور محمد رسول اللہ ﷺ تمہاری عدالت و صداقت کی گواہی دیں جیسا کہ احادیث میں وارد ہے کہ جب پہلی امتوں کے کافر اپنے پیغمبروں کے دعوے کی تکذیب کریں گے اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālika
  2. جَعَلْنَـٰكُمْبنایا ہم نے تمہیںjaʿalnākum
  3. أُمَّةًۭایک امتummatan
  4. وَسَطًۭاوسط/درمیانیwasaṭan
  5. لِّتَكُونُوا۟تاکہ تم ہوجاؤlitakūnū
  6. شُهَدَآءَگواہshuhadāa
  7. عَلَىپرʿalā
  8. ٱلنَّاسِلوگوںl-nāsi
  9. وَيَكُونَاور ہوجائےwayakūna
  10. ٱلرَّسُولُرسولl-rasūlu
  11. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  12. شَهِيدًۭا ۗگواہshahīdan
  13. وَمَااور نہیںwamā
  14. جَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnā
  15. ٱلْقِبْلَةَاس قبلہ کوl-qib'lata
  16. ٱلَّتِىوہ جوallatī
  17. كُنتَتھے آپkunta
  18. عَلَيْهَآجس پرʿalayhā
  19. إِلَّامگرillā
  20. لِنَعْلَمَتاکہ ہم جان لیںlinaʿlama
  21. مَنکونman
  22. يَتَّبِعُپیروی کرتا ہےyattabiʿu
  23. ٱلرَّسُولَرسول کیl-rasūla
  24. مِمَّناس سے جوmimman
  25. يَنقَلِبُپلٹ جاتا ہےyanqalibu
  26. عَلَىٰپرʿalā
  27. عَقِبَيْهِ ۚاپنی دونوں ایڑیوںʿaqibayhi
  28. وَإِناور بلاشبہwa-in
  29. كَانَتْتھی (یہ بات)kānat
  30. لَكَبِيرَةًیقیناً بڑا بھاریlakabīratan
  31. إِلَّامگرillā
  32. عَلَىپرʿalā
  33. ٱلَّذِينَان لوگوں(جنہیں)alladhīna
  34. هَدَىہدایت دیhadā
  35. ٱللَّهُ ۗاللہ نےl-lahu
  36. وَمَااور نہیںwamā
  37. كَانَہےkāna
  38. ٱللَّهُاللہl-lahu
  39. لِيُضِيعَکہ ضائع کردےliyuḍīʿa
  40. إِيمَـٰنَكُمْ ۚایمان تمہاراīmānakum
  41. إِنَّبےشکinna
  42. ٱللَّهَاللہl-laha
  43. بِٱلنَّاسِلوگوں پرbil-nāsi
  44. لَرَءُوفٌۭیقیناً شفقت کرنے والاlaraūfun
  45. رَّحِيمٌۭنہایت رحم کرنے والاہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں