مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 144

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قد نرى تقلب وجهك في السماء فلنولينك قبلة ترضاها فول وجهك شطر المسجد الحرام وحيث ما كنتم فولوا وجوهكم شطره وان الذين اوتوا الكتاب ليعلمون انه الحق من ربهم وما الله بغافل عما يعملون

(اے محمدﷺ) ہم تمہارا آسمان کی طرف منہ پھیر پھیر کر دیکھنا دیکھ رہے ہیں۔ سو ہم تم کو اسی قبلے کی طرف جس کو تم پسند کرتے ہو، منہ کرنے کا حکم دیں گے تو اپنا منہ مسجد حرام (یعنی خانہٴ کعبہ) کی طرف پھیر لو۔ اور تم لوگ جہاں ہوا کرو، (نماز پڑھنے کے وقت) اسی مسجد کی طرف منہ کر لیا کرو۔ اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہے، وہ خوب جانتے ہیں کہ (نیا قبلہ) ان کے پروردگار کی طرف سے حق ہے۔ اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں، خدا ان سے بے خبر نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 144
  • پارہ 2
  • صفحہ 22

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

چونکہ آپ کا اصلی قبلہ اور آپ کے کمالات کے مناسب خانہ کعبہ تھا اور سب قبلوں سے افضل اور حضرت ابراہیمؑ کا بھی قبلہ وہی تھا ادھر یہود طعن کرتے تھے کہ یہ نبی شریعت میں ہمارے مخالف اور ملت ابراہیمی کے موافق ہو کر ہمارا قبلہ کیوں اختیار کرتے ہیں ان وجہوں سے جس زمانے میں آپ بیت المقدس کی طرف نماز پڑھتے تھے تو دل یہی چاہتا تھا کہ کعبہ کی طرف منہ کرنے کا حکم آ جائے اور اس شوق میں آسمان کی طرف منہ اٹھا کر ہر طرف کو دیکھتے تھے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَدْتحقیقqad
  2. نَرَىٰہم دیکھتے ہیںnarā
  3. تَقَلُّبَبار بار پھیرناtaqalluba
  4. وَجْهِكَآپ کے چہرہ کاwajhika
  5. فِىمیںfī
  6. ٱلسَّمَآءِ ۖآسمان کی طرفl-samāi
  7. فَلَنُوَلِّيَنَّكَپس البتہ ہم ضرور پھیر دیں گے آپ کوfalanuwalliyannaka
  8. قِبْلَةًۭاس قبلہ (کی طرف )qib'latan
  9. تَرْضَىٰهَا ۚآپ راضی ہوجائیں جس سےtarḍāhā
  10. فَوَلِّپس پھیر لیجیےfawalli
  11. وَجْهَكَاپنے چہرے کوwajhaka
  12. شَطْرَطرفshaṭra
  13. ٱلْمَسْجِدِمسجدl-masjidi
  14. ٱلْحَرَامِ ۚحرام کےl-ḥarāmi
  15. وَحَيْثُاور جہاں کہیںwaḥaythu
  16. مَاہوmā
  17. كُنتُمْہو تمkuntum
  18. فَوَلُّوا۟پس پھیر لوfawallū
  19. وُجُوهَكُمْاپنے چہروں کوwujūhakum
  20. شَطْرَهُۥ ۗطرف اس کےshaṭrahu
  21. وَإِنَّاور بےشکwa-inna
  22. ٱلَّذِينَوہ جوalladhīna
  23. أُوتُوا۟دیے گئےūtū
  24. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  25. لَيَعْلَمُونَالبتہ وہ جانتے ہیںlayaʿlamūna
  26. أَنَّهُبےشک وہannahu
  27. ٱلْحَقُّحق ہےl-ḥaqu
  28. مِنسےmin
  29. رَّبِّهِمْ ۗان کے رب کی طرفrabbihim
  30. وَمَااور نہیںwamā
  31. ٱللَّهُاللہl-lahu
  32. بِغَـٰفِلٍغافلbighāfilin
  33. عَمَّااس سے جوʿammā
  34. يَعْمَلُونَوہ عمل کرتے ہیںyaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں