مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 165

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن الناس من يتخذ من دون الله اندادا يحبونهم كحب الله والذين امنوا اشد حبا لله ولو يرى الذين ظلموا اذ يرون العذاب ان القوة لله جميعا وان الله شديد العذاب

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو غیر خدا کو شریک (خدا) بناتے اور ان سے خدا کی سی محبت کرتے ہیں۔ لیکن جو ایمان والے ہیں وہ تو خدا ہی کے سب سے زیادہ دوستدار ہیں۔ اور اے کاش ظالم لوگ جو بات عذاب کے وقت دیکھیں گے اب دیکھ لیتے کہ سب طرح کی طاقت خدا ہی کو ہے۔ اور یہ کہ خدا سخت عذاب کرنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 165
  • پارہ 2
  • صفحہ 25

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آدمیوں میں جو کہ شعور و عقل میں جمیع مخلوقات سے افضل ہیں بعضے ایسے بھی ہیں کہ باوجود دلائل ظاہرہ سابقہ کے پھر غیر اللہ کو حق تعالیٰ کا شریک اور اس کے برابر بناتے ہیں۔ یعنی صرف اقوال و اعمال جزئیہ ہی میں ان کو اللہ تعالیٰ کے برابر نہیں مانتے بلکہ محبت قلبی جو کہ صدور اعمال کی اصل ہے اس تک شرک اور مساوات کی نوبت پہنچا رکھی ہے جو شرک کا اعلیٰ درجہ ہے اور شرک فی الاعمال اس کا خادم اور تابع ہے۔ یعنی مشرکین کو جو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنَاور سےwamina
  2. ٱلنَّاسِلوگوں میں(کہ)l-nāsi
  3. مَنوہ ہیں جوman
  4. يَتَّخِذُبنا لیتے ہیںyattakhidhu
  5. مِنسےmin
  6. دُونِسواdūni
  7. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  8. أَندَادًۭاشریکandādan
  9. يُحِبُّونَهُمْوہ محبت کرتے ہیں ان سےyuḥibbūnahum
  10. كَحُبِّجیسے محبت کرنا ہوتی ہےkaḥubbi
  11. ٱللَّهِ ۖاللہ سےl-lahi
  12. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  13. ءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائےāmanū
  14. أَشَدُّزیادہ شدید ہیں۔ سخت ہوتے ہیںashaddu
  15. حُبًّۭااز روئے محبتḥubban
  16. لِّلَّهِ ۗاللہ کے لیے۔ اللہ کے لیے محبت میںlillahi
  17. وَلَوْاور کاش۔ اگرwalaw
  18. يَرَىدیکھ لیںyarā
  19. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  20. ظَلَمُوٓا۟جنہوں نے ظلم کیا۔ شرک کیاẓalamū
  21. إِذْجبidh
  22. يَرَوْنَوہ دیکھیں گےyarawna
  23. ٱلْعَذَابَعذاب کو (جان لیں گے)l-ʿadhāba
  24. أَنَّبیشکanna
  25. ٱلْقُوَّةَتمام تر قوتl-quwata
  26. لِلَّهِاللہ ہی کے لیے ہےlillahi
  27. جَمِيعًۭاساری کی ساریjamīʿan
  28. وَأَنَّاور بیشکwa-anna
  29. ٱللَّهَاللہl-laha
  30. شَدِيدُسختshadīdu
  31. ٱلْعَذَابِعذاب (دینے والا ہے)l-ʿadhābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں