مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 167

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال الذين اتبعوا لو ان لنا كرة فنتبرا منهم كما تبرءوا منا كذلك يريهم الله اعمالهم حسرات عليهم وما هم بخارجين من النار

(یہ حال دیکھ کر) پیروی کرنے والے (حسرت سے) کہیں گے کہ اے کاش ہمیں پھر دنیا میں جانا نصیب ہو تاکہ جس طرح یہ ہم سے بیزار ہو رہے ہیں اسی طرح ہم بھی ان سے بیزار ہوں۔ اسی طرح خدا ان کے اعمال انہیں حسرت بنا کر دکھائے گااور وہ دوزخ سے نکل نہیں سکیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 167
  • پارہ 2
  • صفحہ 25

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اور مشرکین اس وقت کہیں گے کہ اگر کسی طرح ہم کو پھر دنیا میں لوٹ جانا نصیب ہو تو ہم بھی ان سے اپنا انتقام لیں اور جیسا یہ آج ہم سے جدا ہو گئے ہم بھی ان کو جواب دے کر جدا ہو جائیں لیکن اس آرزو محال سے بجز افسوس کچھ نفع نہ ہوگا۔ یعنی جیسے مشرکین کو عذاب الہٰی اور اپنے معبودوں کی بیزاری دیکھ کر سخت حسرت ہو گی اسی طرح پر اُن کے جملہ اعمال کو حق تعالیٰ اُن کے لئے موجب حسرت بنا دے گا کیونکہ حج و عمرہ اور صدقات و خیرات جو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور کہیں گےwaqāla
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. ٱتَّبَعُوا۟جنہوں نے پیروی کیittabaʿū
  4. لَوْکاشlaw
  5. أَنَّبیشک ضرور ہوتاanna
  6. لَنَاہمارے لیے ہوتاlanā
  7. كَرَّةًۭایک مرتبہ لوٹنا۔ ایک بار پلٹناkarratan
  8. فَنَتَبَرَّأَتو ہم بےزار ہوجاتے۔ پھر ہم بیزاری کا اظہار کرتےfanatabarra-a
  9. مِنْهُمْان سےmin'hum
  10. كَمَاجیسا کہkamā
  11. تَبَرَّءُوا۟وہ بیزار ہوئے ہیںtabarraū
  12. مِنَّا ۗہم سےminnā
  13. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  14. يُرِيهِمُدکھائے گا ان کوyurīhimu
  15. ٱللَّهُاللہl-lahu
  16. أَعْمَـٰلَهُمْان کے اعمالaʿmālahum
  17. حَسَرَٰتٍحسرتیں بنا کرḥasarātin
  18. عَلَيْهِمْ ۖان پرʿalayhim
  19. وَمَااور نہیں ہوں گےwamā
  20. هُموہhum
  21. بِخَـٰرِجِينَنکلنے والےbikhārijīna
  22. مِنَسےmina
  23. ٱلنَّارِآگl-nāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں