مواد پر جائیں
Quran Maqasid

كَرَّة

قرآن میں كرة

معنی: ایک مرتبہ لوٹنا۔ ایک بار پلٹنا

كرة قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
6
مادّہ
ك ر ر

كَرَّة

اسم · 6 بار

معنی: ایک مرتبہ لوٹنا۔ ایک بار پلٹنا · دوسرے تراجم: ایک مرتبہ واپسی, ایک بار پلٹنا, ایک بار پلٹنا ہوتا, بار بار

قرآن میں صورتیں

  • كَرَّةً ×4
  • ٱلْكَرَّةَ ×1
  • كَرَّتَيْنِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الكر: العطف على الشيء بالذات أو بالفعل، ويقال للحبل المفتول: كر، وهو في الأصل مصدر، وصار اسما، وجمعه: كرور.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ثم ارجع البصر كرتين﴾ وليس المراد بالتثنية هنا شفع الواحد إنما المعنى على كرات بدليل قوله: ﴿ينقلب إليك البصر خاسئا وهو حسير﴾، أي مزدجرا وهو قليل. ومعلوم أن ذلك لا يكون بين نظرتين فقط، وإنما المعنى كرة بعد كرة، فهذا مما لفظه تثنية ومعناه جمع، وله أخوات: لبيك وسعديك وهذاذيك ودواليك وحنانيك.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ك ر ر پر مکمل اندراجات

كرة والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یہ حال دیکھ کر) پیروی کرنے والے (حسرت سے) کہیں گے کہ اے کاش ہمیں پھر دنیا میں جانا نصیب ہو تاکہ جس طرح یہ ہم سے بیزار ہو رہے ہیں اسی طرح ہم بھی ان سے بیزار ہوں۔ اسی طرح خدا ان کے اعمال انہیں حسرت بنا کر دکھائے گااور وہ دوزخ سے نکل نہیں سکیں گے

    سورہ بقرہ، آیت 2:167
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہم نے دوسری بات تم کو اُن پر غلبہ دیا اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کی۔ اور تم کو جماعت کثیر بنا دیا

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:6
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کاش ہمیں (دنیا میں) پھر جانا ہو تم ہم مومنوں میں ہوجائیں

    سورہ شعراء، آیت 26:102
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا جب عذاب دیکھ لے تو کہنے لگے کہ اگر مجھے پھر ایک دفعہ دنیا میں جانا ہو تو میں نیکوکاروں میں ہو جاؤں

    سورہ زمر، آیت 39:58
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر دو بارہ (سہ بارہ) نظر کر، تو نظر (ہر بار) تیرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی

    سورہ ملک، آیت 67:4
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو (موجب) زیاں ہے

    سورہ نازعات، آیت 79:12