حَسْرَة
اسم · 7 بارمعنی: حسرت کا سبب · دوسرے تراجم: حسرتیں بنا کر, حسرت کے, حسرتیں کرتا ہوا, ہائے حسرت/ اے حسرت
قرآن میں صورتیں
- حَسَرَٰتٍ ×2
- حَسْرَةً ×2
- ٱلْحَسْرَةِ ×1
- يَٰحَسْرَةً ×1
- لَحَسْرَةٌ ×1
حَسْرَة
معنی: حسرت کا سبب
حسرة قرآن کی 7 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: حسرت کا سبب · دوسرے تراجم: حسرتیں بنا کر, حسرت کے, حسرتیں کرتا ہوا, ہائے حسرت/ اے حسرت
الحسر: كشف الملبس عما عليه، يقال:
قوله تعالى: ﴿محسورا﴾ [الإسراء: 29] أي منقطعا بك، من قولهم: بعير حسير أي معيا قد انقطع عن الانبعاث لعيه وكلاله. وأصل الحسر: كشف اللبس عما عليه. حسر عن ذراعه، وحسر شعره. والحاسر: من لا درع عليه، ومنه حديث أبي عبيدة: «كان على الحسر»؛ الحسر جمع حاسر. والحسرة المكنسة. وفلان كريم المحسر كناية عن المخبر. وناقة حسير: انحسر…
7 میں سے آیات 1–7
(یہ حال دیکھ کر) پیروی کرنے والے (حسرت سے) کہیں گے کہ اے کاش ہمیں پھر دنیا میں جانا نصیب ہو تاکہ جس طرح یہ ہم سے بیزار ہو رہے ہیں اسی طرح ہم بھی ان سے بیزار ہوں۔ اسی طرح خدا ان کے اعمال انہیں حسرت بنا کر دکھائے گااور وہ دوزخ سے نکل نہیں سکیں گے
سورہ بقرہ، آیت 2:167مومنو! ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو کفر کرتے ہیں اور ان کے (مسلمان) بھائی جب (خدا کی راہ میں) سفر کریں (اور مر جائیں) یا جہاد کو نکلیں (اور مارے جائیں) تو ان کی نسبت کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس رہتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے۔ ان باتوں سے مقصود یہ ہے کہ خدا ان لوگوں کے دلوں میں افسوس پیدا کر دے اور زندگی اور موت تو خدا ہی دیتا ہے اور خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے
سورہ آلِ عمران، آیت 3:156جو لوگ کافر ہیں اپنا مال خرچ کرتے ہیں کہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکیں۔ سو ابھی اور خرچ کریں گے مگر آخر وہ (خرچ کرنا) ان کے لیے (موجب) افسوس ہوگا اور وہ مغلوب ہوجائیں گے۔ اور کافر لوگ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے
سورہ انفال، آیت 8:36اور ان کو حسرت (وافسوس) کے دن سے ڈراؤ جب بات فیصل کردی جائے گی۔ اور (ہیہات) وہ غفلت میں (پڑے ہوئے ہیں) اور ایمان نہیں لاتے
سورہ مریم، آیت 19:39بھلا جس شخص کو اس کے اعمال بد آراستہ کرکے دکھائے جائیں اور وہ ان کو عمدہ سمجھنے لگے تو (کیا وہ نیکوکار آدمی جیسا ہوسکتا ہے) ۔ بےشک خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ تو ان لوگوں پر افسوس کرکے تمہارا دم نہ نکل جائے۔ یہ جو کچھ کرتے ہیں خدا اس سے واقف ہے
سورہ فاطر، آیت 35:8بندوں پر افسوس ہے کہ ان کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا مگر اس سے تمسخر کرتے ہیں
سورہ یٰسین، آیت 36:30نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے
سورہ حاقہ، آیت 69:50