مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 186

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا سالك عبادي عني فاني قريب اجيب دعوة الداع اذا دعان فليستجيبوا لي وليؤمنوا بي لعلهم يرشدون

اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے) پاس ہوں جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیئے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ نیک رستہ پائیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 186
  • پارہ 2
  • صفحہ 28

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شروع میں یہ حکم تھا کہ رمضان میں اول شب میں کھانے پینے اور عورتوں کے پاس جانے کی اجازت تھی مگر سو رہنے کے بعد ان چیزوں کی ممانعت تھی بعض لوگوں نے اس کے خلاف کیا اور سونے کے بعد عورتوں سے قربت کی پھر آپ ﷺ سے آ کر عرض کیا اور اپنے قصور کا اقرار اور ندامت کا اظہار کیا اور توبہ کی نسبت آپ سے سوال کیا تو اس پر یہ آیت اتری کہ تمہاری توبہ قبول کی گئ اور احکام خداوندی کی اطاعت کی تاکید فرما دی گئ اور حکم سابق منسوخ فرما کر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. سَأَلَكَسوال کریں تجھ سےsa-alaka
  3. عِبَادِىمیرے بندےʿibādī
  4. عَنِّىمیرے بارے میںʿannī
  5. فَإِنِّىتو بیشک میںfa-innī
  6. قَرِيبٌ ۖقریب ہوںqarībun
  7. أُجِيبُمیں جواب دیتا ہوںujību
  8. دَعْوَةَپکار کا۔ دعا کاdaʿwata
  9. ٱلدَّاعِپکارنے والے کیl-dāʿi
  10. إِذَاجب بھیidhā
  11. دَعَانِ ۖوہ پکارے مجھے۔ وہ پکارتا ہے مجھ کوdaʿāni
  12. فَلْيَسْتَجِيبُوا۟پس چاہیے کہ وہ بات مانیںfalyastajībū
  13. لِىمیرے لیےlī
  14. وَلْيُؤْمِنُوا۟اور چاہیے کہ وہ ایمان لائیں۔ یقین رکھیںwalyu'minū
  15. بِىساتھ میرےbī
  16. لَعَلَّهُمْتاکہ وہlaʿallahum
  17. يَرْشُدُونَوہ راہ راست پائیںyarshudūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں