مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 199

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ثم افيضوا من حيث افاض الناس واستغفروا الله ان الله غفور رحيم

پھر جہاں سے اور لوگ واپس ہوں وہیں سے تم بھی واپس ہو اور خدا سے بخشش مانگو۔ بےشک خدا بخشنے والا اور رحمت کرنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 199
  • پارہ 2
  • صفحہ 31

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

زمانہ کفر کی ایک غلطی یہ بھی تھی کہ مکہ کے لوگ عرفات تک نہ جاتے کہ عرفات حرم سے باہر ہے بلکہ حرم کی حد یعنی مزدلفہ میں ٹھہر جاتے اور قریش مکہ کے سوا اور سب عرفات تک پہنچتے اور پھر وہاں سے طواف کے لئے مکہ کو واپس آتے سو اس لئے فرما دیا کہ جہاں سے سب لوگ طواف کو آئیں تم بھی وہیں سے جا کر لوٹو یعنی عرفات سے اور اگلی تقصیر پر نادم ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّپھرthumma
  2. أَفِيضُوا۟تم پلٹوafīḍū
  3. مِنْسےmin
  4. حَيْثُجہاںḥaythu
  5. أَفَاضَپلٹتے ہیںafāḍa
  6. ٱلنَّاسُلوگl-nāsu
  7. وَٱسْتَغْفِرُوا۟اور بخشش مانگوwa-is'taghfirū
  8. ٱللَّهَ ۚاللہ سےl-laha
  9. إِنَّبیشکinna
  10. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  11. غَفُورٌۭبخشنے والاghafūrun
  12. رَّحِيمٌۭمہربان ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں