مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 200

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاذا قضيتم مناسككم فاذكروا الله كذكركم اباءكم او اشد ذكرا فمن الناس من يقول ربنا اتنا في الدنيا وما له في الاخرة من خلاق

پھر جب حج کے تمام ارکان پورے کرچکو تو (منیٰ میں) خدا کو یاد کرو۔ جس طرح اپنے باپ دادا کو یاد کیا کرتے تھے بلکہ اس سے بھی زیادہ اور بعض لوگ ایسے ہیں جو (خدا سے) التجا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو (جو دنیا ہے) دنیا ہی میں عنایت کر ایسے لوگوں کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 200
  • پارہ 2
  • صفحہ 31

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دسویں ذی الحجہ کو جب افعال حج رمی جمرہ اور ذبح قربانی اور سر منڈانے اور طواف کعبہ اور سعی صفا مروہ سے فراغت پا چکو تو زمانہ قیام منیٰ میں اللہ کا ذکر کرو جیسے کفر کے زمانے میں اپنے باپ دادوں کا ذکر کیا کرتے تھے بلکہ اس سے بھی زیادہ ذکر کرنا چاہیئے۔ ان کا قدیم دستور تھا کہ حج سے فارغ ہو کر منیٰ میں تین روز قیام کرتے اور بازار لگاتے اور اپنے باپ دادا کی بڑائی اور فضائل بیان کیا کرتے سو اللہ تعالیٰ نے اس سے روکا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  2. قَضَيْتُمپورے کرچکو تمqaḍaytum
  3. مَّنَـٰسِكَكُمْاپنے مناسک۔ حج کے طریقےmanāsikakum
  4. فَٱذْكُرُوا۟تو یاد کروfa-udh'kurū
  5. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  6. كَذِكْرِكُمْجیسا کہ یاد کرنا ہے تمہاراkadhik'rikum
  7. ءَابَآءَكُمْاپنے باپ دادا کوābāakum
  8. أَوْیاaw
  9. أَشَدَّزیادہ شدیدashadda
  10. ذِكْرًۭا ۗذکرdhik'ran
  11. فَمِنَپس سےfamina
  12. ٱلنَّاسِلوگوں میں سےl-nāsi
  13. مَنکوئی وہ ہےman
  14. يَقُولُجو کہتا ہےyaqūlu
  15. رَبَّنَآاے ہمارے ربrabbanā
  16. ءَاتِنَادے ہم کوātinā
  17. فِىمیںfī
  18. ٱلدُّنْيَادنیاl-dun'yā
  19. وَمَااور نہیں ہوتاwamā
  20. لَهُۥاس کے لیےlahu
  21. فِىمیںfī
  22. ٱلْـَٔاخِرَةِآخرت میںl-ākhirati
  23. مِنْسےmin
  24. خَلَـٰقٍۢکوئی حصہkhalāqin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں