مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 203

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذكروا الله في ايام معدودات فمن تعجل في يومين فلا اثم عليه ومن تاخر فلا اثم عليه لمن اتقى واتقوا الله واعلموا انكم اليه تحشرون

اور (قیام منیٰ کے) دنوں میں (جو) گنتی کے (دن میں) خدا کو یاد کرو۔ اگر کوئی جلدی کرے (اور) دو ہی دن میں (چل دے) تو اس پر بھی کچھ گناہ نہیں۔ اور جو بعد تک ٹھہرا رہے اس پر بھی کچھ گناہ نہیں۔ یہ باتیں اس شخص کے لئے ہیں جو (خدا سے) ڈرے اور تم لوگ خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تم سب اس کے پاس جمع کئے جاؤ گے۔

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 203
  • پارہ 2
  • صفحہ 32

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ایام معدودات سے مراد ذی الحجہ کی گیارہویں بارہویں تیرہویں تاریخیں ہیں جن میں حج سے فارغ ہو کر منیٰ میں قیام کا حکم ہے ان دنوں میں رمی جمار یعنی کنکریوں کے مارنے کے وقت اور ہر نماز کے بعد تکبیر کہنے کا حکم ہے اور دیگر اوقات میں بھی ان دنوں میں چاہیئے کہ تکبیر اور ذکر الہٰی کثرت سے کرے۔ یعنی گناہ تو یہ ہے کہ ممنوعات شرعیہ سے پرہیز نہ کرے اور جو کوئی اللہ سے ڈرے اور زمانہ حج میں پرہیزگاری کرے تو پھر اس بات میں کچھ گناہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَٱذْكُرُوا۟اور یاد کروwa-udh'kurū
  2. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  3. فِىٓمیںfī
  4. أَيَّامٍۢدنوںayyāmin
  5. مَّعْدُودَٰتٍۢ ۚگنے چنےmaʿdūdātin
  6. فَمَنتو جو کوئیfaman
  7. تَعَجَّلَجلدی کرےtaʿajjala
  8. فِىمیںfī
  9. يَوْمَيْنِدو دنوںyawmayni
  10. فَلَآتو نہیں ہےfalā
  11. إِثْمَکوئی گناہith'ma
  12. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  13. وَمَناور جوwaman
  14. تَأَخَّرَتاخیر کرے۔ دیرے کرےta-akhara
  15. فَلَآتو نہیں ہےfalā
  16. إِثْمَکوئی گناہith'ma
  17. عَلَيْهِ ۚاس پرʿalayhi
  18. لِمَنِواسطے اس کے جوlimani
  19. ٱتَّقَىٰ ۗتقوی اختیار کرےittaqā
  20. وَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqū
  21. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  22. وَٱعْلَمُوٓا۟اور جان لوwa-iʿ'lamū
  23. أَنَّكُمْبیشک تمannakum
  24. إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  25. تُحْشَرُونَتم اکٹھے کیے جاؤ گےtuḥ'sharūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں